ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے با وجود فریق مخالف نے زمین پر نا جا ئز قبضہ کر لیا
کوٹ سلطان(مہر سر فراز واندر سے ) ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود با اثر شخصیات کی پشت پناہی سے سینکڑوں افراد نے 95کنال قیمتی اراضی پر دن دیہاڑے قبضہ کر لیا۔نقص امن کا خطرہ ، متاثرہ کی زمین پر قبضہ واگزار کر ایا جائے محمد سلیمان کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق ضلع لیہ کے زرخیز موضع وہنیوال میں کروڑوں روپے مالیتی 95کنال اراضی پر گزشتہ روز فریق مخالف نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ دن دیہاڑے قبضہ کر کے محمد سلیمان کی اراضی پر ہل چلائے اور تعمیر شدہ کمرہ کو زمین بوس کر کے قبضہ کر لیا۔زرعی اراضی پر قبضہ گردی کے واقعہ کے متاثرہ محمد سلیمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام تر حالات و واقعات و دستاویزی ریکارڈ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لیہ کے فیصلہ کے خلا ف ہائی کورٹ ملتان بنچ کی جانب سے جاری شدہ حکم امتناعی کے باوجود شبیر حسین وغیر ہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور حق دار کو اس کے جائز حق سے محروم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنی ملکیتی اراضی کے تمام تر عدالتی احکامات رکھتا ہے اور کلیم الاٹی شادی وغیر ہ سے زمین خرید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اراضی کے حق میں حکم امتناہی جاری شدہ ہے جس کی آئندہ تاریخ سماعت 15فروری 2016مقرر ہے۔ قبضہ گردی کی اطلاع ملنے پر تھانہ کوٹ سلطان پولیس کے اے ایس آئی محمد جاوید نے موقع پر پہنچ کر فریقین کو اپنے اپنے ثبوت ملکیت کے ہمراہ تھانہ کوٹ سلطان پیش ہونے اور قانون شکنی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ۔ قبضہ کے مرتکب شبیر حسین نے کہاکہ ریونیو عدالت لیہ کا فیصلہ اس کے حق میں ہے۔