ڈاکٹر سید مختیار حسین شاہ کی بطورڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب لیہ کی عوام کے لئے با عث فخر ہے
کوٹ سلطان (صبح پا کستان)ڈاکٹر سید مختیار حسین شاہ کی بطورڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب لیہ کی عوام کے لئے با عث فخر ہے اس سے محکمہ صحت میں بہتری آئے گی ان خیالات کا اظہار ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ریاض احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید مختیا ر حسین شاہ کی صحت کے شعبہ میں نا قابل فراموش خدمات ہیں اب ان کی بطور ڈائریکٹر پنجاب تعینات سے محکمہ صحت میں خوشگوار تبدیلی لائے گی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سید مختیار حسین شاہ لیہ کے لیے فخر ہیں ۔
کوٹ سلطان تا ریاض آباد براستہ پیر جگی شریف 31کلو میٹر کارپٹ روڈ کی منظور
کوٹ سلطان (صبح پا کستان ) کوٹ سلطان تا ریاض آباد براستہ پیر جگی شریف 31کلو میٹر کارپٹ روڈ کی منظور ی ، ایم این اے کی جا نب سے جون تک منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایات ۔تفصیل کے مطابق ایم این اے سید ثلقین شاہ بخاری نے کوٹ سلطان تا ریاض آبادبراستہ پیر جگی شریف کارپٹ روڈ کی منظوری کر دی ہے ۔ محمد اکرم خان ،محمد اختر ملک،مہر ریاض اچلانہ ،میاں فیصل آرائیں ،محمد وسیم جام،ملک نذیر احمد،محمد لطیف ،محمد ساجد اور دیگر نے کوٹ سلطان تا پیر جگی شریف کارپٹ روڈ منظور کرانے پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ روڈ کی تعمیر سے مسافروں کا آنے جانے میں اسانی ہو گی ۔
گیس کی بندش سے گھروں کے چوہلے ٹھنڈے
کوٹ سلطان (صبح پا کستان )بجلی کے ساتھ ساتھ ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ کا جن بھی بے قابو ،گیس کی بندش سے گھروں کے چوہلے ٹھنڈے ،طلباء و ملازمیں بغیر ناشتہ جانے پر مجبور ،ہوٹلوں پر رش۔تفصیل کے مطابق بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے رات بھر گیس غائب رہتی ہے صبح کے اوقات میں گیس کی بندش کے سبب طلباء و ملازمین بغیرناشتہ سکولز اور دفاتر جانے پر مجبور ہیں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے سبب گھروں کے ہوہلے ٹھنڈے ہونے کی وجہ ہوٹلوں رش بڑھ چکا ہے ،شہریوں محمد اعظم ،محمد نوید،محمد الیاس،محمد شاہد،شاہد خان،محمد تنویر ،حاجی رفیق خان اور دیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ فوری ختم کی جائے