لیہ(صبح پا کستان)کسان پیکج کے ذریعے کاشتکا روں کو حکو مت پنجا ب فصلو ں کی کا شت کے لئے اعلیٰ معیا ر کے بیجو ں کی فراہمی ، معیاری کھا دوں ، زرعی آلا ت سبسڈی و بلا سود قرضوں کے پر وگرام پر عمل پیرا ہے ۔جس کا بنیا دی مقصد کا شتکا روں کو کسان پیکج کے ذریعے معاشی فوائد کے حصول کو یقینی بنا نا ہے یہ بات ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو نے کر وڑ لعل عیسن و چوبا رہ میں منعقدہ کسان پیکج کے فوائد کے حصول کے لئے منعقدہ سیمینارز سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔ سیمینارز سے اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ محمد تنو یریزداں ، اسسٹنٹ کمشنر چوبا رہ صفات اللہ خان ، ڈی ڈی زراعت کر وڑ ملک غلام فرید ، چوبا رہ چوہدری خا لد محمو د ، زرعی ما ہرین و کا شتکا روں نے بھی خطاب کیا ۔ ظفر اللہ سندھو نے کہا کہ کسان پیکج پنجا ب حکو مت کا دور س نتا ئج کا حا مل پر وگرام ہے جس کے ذریعے کا شتکا روں کی معاشی حا لت بدلنے کی جا نب اہم پیش رفت ثابت ہو گی اور فصل ربیع کے لئے معیاری بیجوں ، زرعی آلا ت کی فراہمی اور بلا سود قرضوں سے کا شتکا روں کو براہ راست آسودگی حاصل ہو گی ۔