لیہ (صبح پا کستان)ضلع پو لیس لیہ شہر یو ں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد عمل میں لا رہی ہے تاکہ شہریوں کو موقع پر احکامات کے ذریعے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کو یقینی بنا کر عوام دوست پولیس رویے کو فروغ دیا جاسکے یہ با ت ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا ء نے پو لیس کیمپلکس کے احا طہ میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر
حاجی محمد رمضان ،مبارک علی ،عبدالجبار،محمد سلیم ،محمد فاروق ،نو شیرعلی ،عبدالعزیز،نصیراحمد،محمد اجمل اور فیاض حسین نے مارپیٹ کرنے ،رقبہ سے قبضہ چھڑانے ،امانت میں دیے گئے چیکوں کی واپسی ،قتل کی دھمکیاں دینے ،گھر میں زبر دستی داخل ہو کر خواتین سے بدتمیزی ،ملزمان گرفتار کرنے ،ہوائی فائرنگ کرکے ہراساں کرنے ،ٹرک اڈوں سے بے پردگی ہونا،ایسے معاملات ہوناشامل ہیں پیش کیے جس پر جن کے حل کے لئے ڈی پی او نے موقع پر ہی احکا ما ت جا ری کیے ۔