لیہ کروڑ اور چو بارہ میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقاریب
لیہ (صبح پا کستان)ڈی سی او لیہ راناگلزار احمد نے کہا ہے کہ کشمیر پا کستا ن کی شہ رگ ہے اور کشمیریو ں بھا ئیوں کی لازوال و شاندار جدو جہد کے نتیجہ میں کشمیر پا کستا ن کا حصہ بن کر رہے گا اور یو م یکجہتی کشمیر پا کستانی عوام کی جا نب سے کشمیر یو ں کی حق خود ارادیت کے لئے جہد و جہد میں سیاسی ، سفارتی اور اخلا قی بنیا دوں پر پا ئیدار کمنٹمنٹ کا منہ بو لتا ثبو ت ہے یہ با ت انہو ں نے یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر گو رنمنٹ ایم سی سیکنڈری سکو ل میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب میں
اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، اے سی لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، ای ڈی او تعلیم طا ہرہ شفیق چشتی ، پر نسپل شرافت علی بسرا ، صدر انجمن تا جران واحد بخش باروی ، ضلعی افسران اعجاز احمد تبسم ، ڈی ایس پی اکبر خا ن نیازی ، مہر محمد اقبال سمرا ، ضیغم عباس ، ڈی ایس پی محمد طا ہر ، ظفر اللہ سندھو ، ڈی او زراعت فیض محمد کندی ، ڈی او سوشل ویلفیئر چوہدری غلام مصطفی ، ڈی ڈی صحت ڈاکٹر طا ہر افتخار چوہدری ، حاجی محمد صادق ، سرکاری افسران و طلبا ء و طا لبا ت کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے سلطا ن منظور ، محمد فیصل ، فضل عباس ، واجد نواز ، طا ہر نذیر نے بھی یو م کشمیر کے حوالے سے اپنے خیا لا ت کا اظہار کیا ۔
چوبارہ ۔ ضلع لیہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحصیل چوبا رہ میں ہیڈ ماسٹر خا لد محمو د لنگڑیا ل کی صدارت میں سیمینار منعقد ہو اجس میں طلبا ء نے یو م یکجہتی کشمیرمنا نے کے اغراض و مقاصد سے شرکا ء کو آگا ہ کیا ۔
کروڑ ۔ ضلع لیہ میں یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل ریلوے روڈ کر وڑ میں ہیڈ ماسٹر حفیظ اللہ کی صدارت میں سیمینار منعقد ہوا بعد ازاں کشمیر ی بھا ئیوں اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکا لی گئی ۔