کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان ) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں اپریشن صرف اور صرف پشتونوں کے خلاف ہورہا ہے جس کا پیپلز پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے سردار فیصل کریم کنڈی سابق وفا قی وزیر سردار بہادر خان سیہڑ کی والدہ مرحومہ کی رسم قل خوانی میں شرکت اور تعزیت کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ تمام پشتون دہشت گرد نہیں ہیں محب وطن لوگ ہیں اور ہمیشہ ملک سرحدوں کی حفاظت کی ہے انھوں نے کہاکہ پنجاب میں رینجر کو وہ اختیارات نہیں دیئے جو سندھ میں ہیں سندھ آئے روز مختلف دفاتر میں کرپشن کے خلاف چھاپے لائے جارہے ہیں پنجاب کے کسی دفتر میں کوئی چھاپہ نہیں لگایا گیا ہے پنجاب میں بھی سندھ کی طرح اپریشن کیا جائے جہاں بلا امتیاز اپریشن ہورہا ہے اور رینجر کو سندھ کی طرح کے اختیارات دیئے جائے پنجاب میں رینجر کو محدود اختیار دیئے گئے ہیں انھوں نے کہاکہ حسین حقانی کو پیپلز پارٹی کی حکومت نے پاکستان بلایا لیکن پاکستان کی آزاد عدلیہ نے انھیں باہر جانے کی اجازت دی ہے اگر پیپلز پارٹی کوئی بات کرے گئی تو توہین عدالت ہوگئی اب نئے کمیشن کی باتیں ہورہی ہیں ہم نےپہلے بھی حسین حقانی ڈس آنر کیا اب بھی کر رہی ہیں میمو گیٹ کے مدعی موجودہ وزیر اعظم ہیں وہ اس کی پیروی کرے انھوں نے کہاکہ حکومت ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے انھوں کہاکہ پانامہ کیس روز انہ کی بنیاد پر ہورہا ہے اور جو فیصلہ آئے پیپلز پارٹی اپنا آئندہ لائے عمل لائی گئی لیکن آزاد عدلیہ نے کبھی پنجاب کے وزیر اعظم کے خلاف کوئی فیصلہ نے دیا جو فیصلہ دیا ہے وہ پیپلز پارٹی کے خلاف دیا ہے ڈان لیکس ہمارے سامنے ہیں انھوں نے کہاکہ اگر پنجاب کا وزیر اعظم نہ ہوتا توفیصلہ کب کا ہوجاتا انھوں نے کہاکہ خیبر پختو خواہ کی حکومت ناکام حکومت ہے جہاں 70 فی صف بجٹ واپس چلاجاتا ہے جو کہ کرپشن کے زمرے میں آتا ہے انھوں کہاکہ ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں ایک ارب ٹیریز کی بات ہورہی ہے جو عمران خان ہیلی کپٹیر کے ذریعے دیکھ ہیں شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انھوں کہا کہ 2018 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی طاقت کا اندازہ ہو جائےگا زرداری نے کہا ہے کہ آخری سال بتا ئے گئے سیاست کیا ہوتی ہے