جماعت اسلا می پا کستان کرپشن فری احتجاجی مہم کا آ غاز
قومی وسائل لوٹنے والے کروڑوں اربوں خرچ کرکے دحو کہ دہی سے اسملیوں میں پہنچ جاتے ہیں
حج اور عمرہ کے نام پر بھی کرپشن اور پاکستان تعلیمی نظام میں بھی کرپشن کی
عوام کی اکثریت علاج معالجہ،دو ووقت کی روٹی اور انصاف سے محروم 2کروڑ بچے سکولز سے دور ہیں 48فیصد عوام صحت کی سہولیات سے محروم
سابق ایم پی اے چوہدری اصغر علی گوجر ،ضلع امیر چوہدری مبشر نعیم،سٹی امیر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری کی تین روز کرپشن فری پاکستان احتجاجی کیمپ پر میڈیا سے گفتگو
لیہ(صبح پا کستان )نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ایم پی اے چوہدری اصغر علی گوجر ،ضلع امیر چوہدری مبشر نعیم،سٹی امیر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے تین روز کرپشن فری پاکستان احتجاجی کیمپ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن نے ناانصافی کو جنم دیا جس سے لسانی،مذہبی،سیاسی تعصبات نے جنم لیا آخر کار مشرقی پاکستان اس کرپشن کی نذر ہو گیا ،آج ملک کی اکثریت علاج معالجہ،دو ووقت کی روٹی اور پھر انصاف سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں نے حکمرانوں کیلئے نہیں بلکہ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی گذارنے کیلئے لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں حاصل کیا انہوں نے کہا کہ کروڑوں اربوں روپے خرچ کرکے عوام کو دھوکہ دہی کے الیکشن جیت کر اسملیوں میں پہنچ جاتے ہیں اور پھر قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں جسکی مثالیں پی آئی اے ،ستیل ملز سمیت دیگر تباہ ہال قومی ادارے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ عوام کی توقعات کے عین مطابق کام نہیں کر رہا کرپشن کنگز سے بارگینگ نہیں بلکہ انہیں چوک چوراہوں میں لٹکایا نہیں جاتا اس وقت تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوتی،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن عیاشیوں کی بدولت ملک کے 2کروڑ بچے سکولز سے دور ہیں 48فیصد عوام صحت کی سہولیات سے محروم ہیں ہسپتالوں میں عام آدمی کی کوئی سنتا حتیٰ کہ حج اور عمرہ کے نام پر بھی کرپشن سے گریز نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیمی نظام بھی کرپشن کی نذر ہو چکا ہے طبقاتی نظام تعلیم نے عام فرد کو اس کے بنیادی حق سے محروم کر دیا انہوں نے کہ جماعت اسلامی ضلع لیہ میں کرپشن کے خاتمے کیلئے لیہ،کروڑ،چوک اعظم ،فتح پور میں 3تین دن احتجاجی کیمپ لگائے گی،اس موقع پر کیمپ میں جماعت اسلامی کے کثیر تعداد کارکنان بھی موجود تھے۔