لیہ(صبح پا کستان)ضلعی امیر جماعت اسلامی منور حسین چوہدری نے اجتماع اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نفاذ کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے اراکین جماعت کو مؤثر انداز میں کام کرنا ہوگا،امیر جماعت اسلامی سراج الحق و دیگر رہنما جماعت اسلامی کی پالیسی کے مطابق ملک کے ہر فورم پر آواز کو بلند کررہے ہیں اس وقت ملک بھر کے اراکین کی ذمہ داری ہے کہ جماعت کے کام کو بڑھانے کیلئے جدوجہد تیز تر کر دیں،پالیسی کے مطابق آئندہ ہر رکن کے گھر جماعت اسلامی کے پیغام کو پہنچانے کیلئے اجتماع کا پروگرام ہوگا جس میں رشتہ داروں ،علاقہ کے لوگوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی جس کیلئے یکم جنوری 2017ء کو فیصل آباد میں تربیتی پروگرام ہو گا،ضلعی امیر نے اراکین کو ضلع بھر میں سیرت پروگرام کرانے کیلئے پروگرام ترتیب دینے کیلئے بھی کہا ،اراکین کے اجتماع عام سے جماعت اسلامی ضلع رحیم یار خان ملک سلطان امیر اعوان،نائب امیر جماعت اسلامی مبشر نعیم چوہدری،چوہدری زاہد محمود ورائچ،احسان اللہ محسن نے بھی خطاب کیا،اجتماع عام میں ضلع بھر کے اراکین نے شرکت کی۔