جمن شاہ (صبح پا کستان)صوبائی وزیر براے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیمی ترقی و شرح خواندگی میں اضافے کے لیے سکول ،کالجز ،یونیورسٹیز ،کی سطح پر طالب علموں کو متعدد سہولیات فراہم کررہی ہے اور کروڑوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے ضلع لیہ میں بھی مکمل کیے جارہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے جمن شاہ میں ایک سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب سے مہر محمد طفیل ،مہر انور گبر ،سید افتخار حسین شاہ گیلانی نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے علاقے کی تعمیر وترقی ،فارم ٹومارکیٹ نیٹ ورک روڈکی توسیع ،سکولوں کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں کے اجراء پر صوبائی وزیر کی کاوشوں کا سہرایا۔قبل ازیں صوبائی وزیر نے کوٹ سلطان ،بکھری احمد خان میں مختلف وفود سے ملاقات کی اورشہریوں کے مسائل بھی سنے اور علاقوں کی ترقی کے لیے تجاویز حاصل کی۔اس موقع پر حسیب خان گورمانی ،حسنین خان تنگوانی ،مہر نور محبوب میلوانہ ،مہر ریاض علی میلوانہ ،مہر عمران میلوانہ ،مہر سعید احمد اچلانہ بھی موجود تھے۔