جبری انتقال قومیت ! بروہی اور پوٹھواریوں کی جبری گمشدگی
سعید احمد
اس مضمون کو لکھنے کا محرک وہ بلوچ اور پنجابی ہیں جو کہتے ہیں سرائیکی قوم نہیں ہے بلکہ زبان ہے پنجابی تو یہاں تک کہتے ہیں کہ سرائیکی زبان ھی نہیں ہے چلیں جناب قصہ ختم باقی اللہ اللہ خیر صلا ۔ میں عرصہ دراز سے ریاض سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہوں ۔ مجھے عربی زبان اور اسکے رسم و رواج کے بارے میں باخوبی علم ہے ۔ عرب مہذب خطہ ہے اسکی اپنی روایت اور رسم و رواج ہیں ۔ میں اس مضمون کو چھیڑنے سے پہلے عربی لسان کے بارے میں بتاتا چلو ۔ عربی سامی السان گروپ سے تعلق رکھتی ہے ۔ سامی السان میں دراوڑی ، ملتانی آوازیں شامل نہیں ہیں عرب اور فارس والے ملتانی آوازیں نکالنے سے قاصر ہیں ۔ مشرق کی زبانیں مختلف لسانی گروپس میں منقسم دیکھائی دیتی ہیں
جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے عربی سامی السان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اب ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ عرب اور فارس کسطرح نسلی ثقافتی تہذیبی گروہ ہیں ؟ عرب اور فارس نسلاً بھی ہیں اسکے ساتھ قومتی ، تہذیبی ، ثقافتی گروہ سےتعلق بھی رکھتے ہیں کیونکہ ہر لسانی ، ثقافتی ، تہذیبی گروہ نسلی گروہ ہوتا ہے. عرب خود کو سامی السان کہنا زیادہ پسندکرتے ہیںسامی السان کا مطلب غیر یہودی کے ہیں عربی زبان کے مطالعہ سے یہ بات ثابت شدہ ہے عرب خطہ کے لوگ ” ٻ، ، ٹ ، چ ،ڄ ، ڈ ، ݙ ، ڑ ، ژ ، گ، ڳ ،ݨ ” کی صوتی آوازیں نکالنے سے قاصر ہیں ان حروفوں میں ملتانی آوازیں بھی شامل ہیں اسکا صاف مطلب ہے عرب قبائل میں ان حروفوں سے شروع ہونے والیذاتیں یا قومتی گروہ نہیں ھونگے جو ایسے حروف سے شروع ہوتے ہوں یا جن قومتوں میں ایسے حروف آتے ہوں ، عرب لسان کے علاقے میں ایسی قومیںیا قبائل آباد نہیں ہیں جو” گ ” سے شروع ہوں "گ ” کی آواز ملتانی آواز ہےعرب خطہ سے تعلق رکھنے والے سرائیکی ، سندھی ، بروہییا مجموعی طور پر دراوڑی صوتی آوازیں نکالنے سےقاصر ہیں . کیونکہ ان میں دراوڑی اور ملتانی صوتی آوازیں نکالنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔
لسان , ثقافت ، اور جغرافیے کو سمجھنے کیلئے ہم اس پورے خطے کو تین حصوں میںتقسیم کر دیتے ہیں تاکہ سمجھنے اور سمجھانے کیلئے اسانی رہے . ہم عربوں کو انکی پسند کے مطابق انھیں سامی السان کہہ دیتے ہیں عبرانی لسان کا تعلق بھی سامی السان میں ہوتا ہے جو کہ ایک یہودی النسل گروہ ہے . دوسرے حصے میں ایران یا فارس کو رکھتے ہیں . تیسرے حصے میں ملتان کی اوازوں یعنی موجودہ یا ماضی کے ملتان کو رکھتے ہیں اپ ملتان کو سپت سندھو کہہ لیں یا ملتان کہہ دیں بات ایک ھی ہے ۔ جیسا میں نے اوپر عرض کیا ہے عربی ، ملتانی آوازیں نکالنے سے قاصر ہیں ہمارا فوکس ملتان کی آوازیں ہیں ۔
اس بحث کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہمیں سب سے پہلے عرب خطے اور عربی لسان کو سمجھنا ہو گا جیسا کہ میں اوپر واضع کر چکا ہوں کہلسان کے لحاظ سے عربی ایک مفصل زبان ہے . عربی کے اندر ” ٻ، ، ٹ ، چ ،ڄ ، ڈ ، ݙ ، ڑ ، ژ ، گ، ڳ ،ݨ "کیمخصوصصوتی آوازیں نہیں ہیں یہاں پر جو نقشہ بنتا ہے اگر عرب خطہ سے کوئی گروہ یا فرقہ ہمارے خطہ میں داخل ہوتا ہے تو وہ ہمارے رسم و رواج ، لسان سے کلی طور پر مختلف ہو گا اب دیکھیں بلوچ محقق کیا دعویٰ کرتے ہیں ؟ بلوچ محقق اور تاریخ دعویٰ کرتے ہیں بلکہ واشگاف الفاظ میں دلیل دیتے نہیں تھکتے کہ بلوچوں کے نسلی ، ثقافتی ، تہذیبی رشتے حلب سے ہیں اور وہ حلب سے آئے ہیں حلب تو عربی اللسان کا علاقہ ہے پھر بلوچی کے اندر ” گ ” سے شروع ہونے والے گروہ کے نسلی رشتے کسطرععرب قوم کے ساتھ ہو سکتے ہیں ؟ کیونکہ انکا نسلی ، ثقافتی رشتہ حلب سے تو ثابت نہیں ہوتا ۔ان بلوچ لکھاریوں کی تحریروں میں جا بجا ابہام پھیلا ہوا ہے اور مغالطے پیدا کیئے گئے ہیں بلوچ بذات خود دعویٰ کرتے ہیں وہ نسلی گروہ ہیں لیکن عرب اور فارس نسلی سے زیادہ قومتی ، ثقافتی ، تہذیبی اور جغرافیائی گروہ ہیں جیسا کہ سرائیکی ، اور سندھی لسانی ، قومتی ، تہذیبی ، ثقافتی ، ڄغرافیائی گروہ ہیں ۔
بلوچ لکھاریوں نے اتنے زیادہ مغالطے کیوں پیدا کر رکھے ہیں؟ اب دیکھیں سیریا یا شام کا ایک عربی السامی علاقہ ہے جہاں پرعربی آس پاس بولی اور سمجھی جاتی ہے ۔ جیسا کہ تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ کچھ گروہ حلب سے درانداز یا ہجرت کی غرض سے نکلتے ہیں اور ایران ، اومان کے راستے ملتان کی سرحدی حدود میں داخل ہوتے ہیں کیا ان گروہوں کی بول چال اور رسم ورواج میں ملتان کی آوازیں یا ایسے الفاظ بولنے کی صلاحیت ہو گی ؟بلکل نہیں کیونکہ یہ گروہ عرب خطہ سے داخل ہوا ہے جو ملتانی آوازیں نکالنے سے قاصر ہیں۔جب یہ گروہ ملتان کی حدود میں داخل ہوئے ہونگے تو یہاں کے لوگوں کے ساتھ میل میلاب ہونے کی وجہ سے اس گروہ میں ملتانی آوازیں اور ملتانی گروہ شامل ہوئےہونگے۔ بلوچ لکھاری کہتے ہیں سرائیکی زبان نہیں ہے تو کیا بلوچ ، سرائیکی زبان حلب سے لیکر آئے تھے ؟ یا بلوچوں نے ملتان کی سرحدی حدود میں آ کر بروہی ، سندھی اور سرائیکی سیکھی ۔؟جن گروہوں ، قومتوں سے انھوں نے سرائیکی یا بروہی سیکھی ہے وہ کون تھے یا کون ہیں ؟ یا پھر ہم فرض کر لیں کہ سرائیکی سیکھانے والے فرشتے یا چرند پرند تھے؟ جو سرائیکی سیکھا کر غائب ہو گئے ؟ اُنکی قومیت گمشدہ بن گئی ؟ یہ گروہ بلوچوں کو سرائیکی ، بروہی سیکھا کراس سرزمین سے ہجرت کر گئے ؟ سرائیکی سائکی کے بارے میں تو مشہور ہے بلکہ یہ سائکی تاریخ کا حصہ ہے کہ سرائیکی ہجرت نہیں کرتے بلکہ اپنے وطن میں رہنا پسند کرتے ہیں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے وہ قومیں ، قبیلے کہاں ہیں جنھوں نے بلوچوں کو سرائیکی ، سندھی ، بروہی سیکھائی ؟ دراصل بات یہ ہے جن گروہوں پر بلوچ ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے دراصل یہی وہ گروہ ہیں جنھوں نے بلوچوں کو سرائیکی ، سندھی اور بروہی سیکھائی ہے اور یہی گروہ جبری انتقال قومیت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں یہی قبائل آج بھی تہذیبی ، لسانی ، ثقافتی طور پر سرائیکی ، سندھیقوم کا حصہ ہیں یہی قبائل بلوچوں کی وجہ سے جبری انتقال قومیت کا نشانہ بنےہیں اور اپنی قومتی سرائیکی ، سندھی اور بروہی شناخت کو پس پشت ڈال کر اپناجدید نسلی تعرف بلوچی کے طور پر کرواتے ہیں۔
بلوچوں کا یہ دعویٰ سرائیکی ، سندھی اور بروہی زبانیں ہیں قومیں نہیں ہے سرائیکی ، سندھی ، بروہی کی سرزمین کے خلاف بڑی گہری سازش ہے جسطرح بلوچوں نے بروہی کی نفی کر کے بروہی کی علاقائی شناخت ہڑپ کر لی ہے وہی طریقہ بلوچ سرائیکیوں کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ سرائیکی جغرافیہ کو ہڑپ کر سکیں ۔ اگر سرائیکی قبائل جبری انتقال قومیت کا شکار ہو جاتے ہیں اور اپنا جدید تعرف بلوچی کے طرر پر کرواتے ہیں تو سرائیک سرزمین پر بلوچوں کا تسلط از خود قائم ہو جائے گا جیسا کہ بلوچوں کا تسلط قلات پر ہوا ہے اور بروہیوںنے جدید نسلیبلوچی شناخت کو اختیار کر لیا ہے اور اپنی قومتی بروہی شناخت سے دستبردار ہو گئے ہیں بلکل اسی طرح پوٹھواری علاقے پر پنجابیوں کا تسلط قائم ہونے سے پوٹھواری شناخت ختم ہو کر پنجابی شناخت میں بدل چکی ہے ۔ بروہی کی علاقائی شناخت پر کیونکہ بلوچ مسلط ہیں اس وجہ سے قلات کی علاقائی شناخت بروہی کے بجائے بلوچ کے ساتھ منسلک ہو چکی ہے کیونکہ علاقے کی شناخت قومیت کی شناخت کے ساتھ منسلک ہوتی ہے علاقائی شناخت سے ھی اپ اپنے قومتی وجود کو تسلیم کرواتے ہیںاگرآپکی علاقائی شناخت پرکوئی اور گروہ کا قبضہ ہو جائے تو اپ مجبور ہو کر مسلط کردہ گروہ کی شناخت کو اختیار کر بیٹھتے ہیں جیسا کہ بروہی اور پوٹھواریوں کے ساتھ ہوا ہے ۔
سرائیک بھی متاثرہ فریق ہیں ملتان جسکی سرحدیں کیچ مکران تک تھی اور ہیں سرائیکی پے در پے حملوں کے نتیجے میں کیچ سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوئے اور کیچ مکران کے مقامی جبری انتقال قومیت کا شکار بنے۔ سرائیکی کے بہت سارے دوسرے قبائل جو جبری انتقال قومیت کا نشانہ بنے اور اپنی شناخت کو کھو بیٹھے اب یہ سرائیک علاقے جغرافیائی تبدیلی کی وجہ سے بلوچ علاقے میں بدل چکے ہیں اب ان قبائل کو بلوچی کہا جاتا ہے حالانکہ تہذیبی ، تمدنی ، لسانی ، نسلی ، ثقافتی ، جغرافیائی طور پر ان قبائل کا تعلق حلب سے نہیں ہے بلکہ جغرافیائی تہذیبی ، تمدنی ، نسلی ، ثقافتی اور لسانی بنیاد پر یہ قبائل سرائیک ہیں آج بھی سرائیکی ہیں لیکن جبری انتقال قومیت کا نشانہ بنے ہیں اور بلواسطہ یا بلاواسطہ طور پر اپنا جدید تعرف یعنیبلوچ کے طور پر کرواتے ہیں ہمیں بروہی اور پوٹھواری قوم کی جغرافیائی جبری گمدشدگی سے سبق سیکھنے کی اشد ضرورت ہے یہ جبری گمشدگی فرد واحد یا گروہ کی نہیں ہوتی بلکہ پوری قوم اور اس قوم سے منسلک ڄغرافیہ کی ہے جسکو جبراً اغوا کر لیا جاتا ہے اور جبراً انتقال قومیت مسلط کر دی جاتی ہے یہ جغرافیئے کی جبری گمشدگی ہے جو پچھلے چند سو سال میں ہمیں دیکھائی دیہے جس علاقے سے آپکی شناخت وابستہ ہے اس سے متعلق بلوچوں نے متضاد تحریریں لکھ کر ابہام پیدا کیئےہوئے ہیں تاکہ آپکو بلوچی قومیت اختیار کرنے پر مجبور کر سکیںبلوچ لکھاریوں نے سرائیک ، سندھی اور بروہی کوزبان اور خود کو قوم بنا کر پیش کیا ہے تاکہ سرائیکی ، سندھی ، اور بروہی قبائل قومیت کی بنیاد پر بلوچ قومیت میں دلچسبی یاراغب ہو سکیں اور ان قبائل کو جبری طور پر بلوچی کے کھاتے میں ڈال کر سرائیکی ، سندھی اور بروہی علاقے پر بلوچ اپنا تسلط قائم رکھ سکیں. جب مقامی قبائل میں بلوچی قومتی نظریہ سریت کر جائے گا تو ان قبائل کی بنیاد پر سرائیکی ، سندھی اور بروہی جغرافیے کو بلوچ جغرافیے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جیسا کہ بلوچوں کے اندر نان بلوچی قبائل خود کو سرائیکی ، سندھی اور بروہی کے بجائے بلوچ کہہ رہے ہیں انکی جدید بلوچی شناخت کی بنیاد پر بلوچ اپنا تسلط قائم رکھ سکتے ہیں جیسا کہ بروہی کے ساتھ سانحہ ہوا ہے ۔ بروہی کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا کہ بروہی زبان ہے اور بلوچ قومہے تاکہ بروہی ، بلوچ قومیت کی طرف راغب ہوں اور بروہی جغرافیہ پر بلوچوں کا اثر رسوخ بڑھے ۔ اس وقت پوزیشن یہ ہے بروہی اپنی جغرافیائی شناخت مسخ کر چکے ہیں اور بروہی جغرافیے پربلوچ مسلط ہیں بروہی اپنی قومتی شناخت خود اپنے ہاتھوں سے تباہ کر بیٹھے ہیں اسی فارمولے کے ذریعے سرائیک قوم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تاکہ سرائیک جغرافیے کو سرائیکی کے بجائے بلوچوں کے زیر نگیں لایا جا سکے ۔
سعید احمد
Make_arts@yahoo.com
Make_arts@yahoo.com