تحفظ نسواں بل خاوند کی خدمت کو غلامی اور دوسروں کی خدمت کو آزادی کا نام ہے،سال 2016ء حضرت عائشہ کو رول ماڈل کے طور پر منایا جائے گا،رفعیہ فاطمہ
لیہ(صبح پا کستان)ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین جنوبی پنجاب رفعیہ فاطمہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ نسواں بل خاوند کی خدمت کو غلامی اور دوسروں کی خدمت کو آزادی کا نام ہے عورتوں کے حقوق کے نام پر پیش ہونے والے تمام بلز نے عورتوں کو بے توقیر کیا ہے انہوں نے کہا کہ مغرب پاکستان کو دیئے گئے ٹکروں کے بدلے میں حکمرانوں ،بیورو کریسی اور این جی اوزکے ذریعے سے پاکستانی مردوں کو غیرت ور عورتوں کو حیا سے محروم کر نا چاہتا ہے تاکہ پاکستان میں مردو خواتین دین سے بے بہرہ ہو جائیں آزادی کے نام پر بے حیائی پھیل جائے اور ملک و قوم تباہی سے دو چار ہو جائے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین اور ہر مسلمان خاتون کی رول ماڈل حضرت عائشہ ہیں اور سال 2016ء کے دوران خواتین جماعت اسلامی قریہ قریہ اس عظیم کر دارکو عام کرنے کے سال کے طور پر منا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکمرانوں نے قومی وسائل کو لوٹ مار کا ذریعہ بنایاہو اہے جس سے مہنگائی،بے روز گاری،،دہشت گردی،بے انصافی کرپشن عام ہو چکی ہت انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت اور اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے ہمیشہ کرپشن اور عورتوں کے حقوق کے خلاف ہونے والی ہر سازش کے خلاف اپنا قومی و اسلامی کردار ادا کیا ہے اس موقع پر ناطمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع لیہ زرتاشہ ندیم،او نائب ناظمہ ضلع لیہ غزالہ رؤف بھی موجود تھیں۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر لیہ