لیہ(صبح پا کستان)لیہ ویلفیئر سوسائٹی،آس ویلفیئر سوسائٹی،نجات فاؤنڈیشن نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے سینئر کلرک عشرت عباس کی ناگہانی وفات پر تعزیتی ریفرنس لیہ ویلفیئر سوسائٹی کے دفترکیا تعزیتی ریفرنس میں صدر لیہ ویلفیئر سوسائٹی محسن رضا اعظمی،صدر آس ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر قمر الزمان ملک،محمد سبطین سگڑ نے عشرت عباس کی محکمانہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا ،مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔