لیہ(صبح پا کستان )ایرانی ڈیزل و پٹرول کی کھلم کھلا غیر قانو نی خریدو فروخت جاری ، افغانی پٹھانوں کو کھلی چھٹی ، پرائیویٹ گاڑیوں پر لیہ و مضافات میں غیر قانونی ڈیزل و پٹرول کی سر عام فروخت جاری،غیر قانونی منی پٹرول پمپ ، گیس ری فلنگ کی دکانوں سے منتھلی مقرر،محکمہ سول ڈیفنس خاموش تما شائی ۔ضلع لیہ میں سینکڑوں کی تعداد میں موجود غیر قانونی منی پٹرول پمپ محکمہ سول ڈیفنس کی کرپشن اور نا اہلی کے واضح ثبوت ہیں۔ تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی ایرانی تیل سر عام بکنے لگا،افغان پٹھان پرائیویٹ پر ایرانی تیل دیہاتوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ پر سستے داموں پہنچا رہے ہیں، مارکیٹ سے کم ریٹ اورزیادہ منافع کی لالچ میں آ کر غیر قانونی ڈیزل فروخت کرتے ہیں،دکانداروں اور غیر قانونی ایرانی تیل فروخت کرنے والوں سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اس تیل کی فروخت کے لئیے باقائدہ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس کو منتھلی دیتے ہیں اور وہ ان ایرانی تیل کی خریدو فروخت کی سر پرستی کرتے ہیں،اس سلسلے میں انکا ڈرائیور فرنٹ مین کا کردار ادا کرتا ہے،زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ افیسر سول ڈیفنس ان غیر قانونی ڈیزل، پٹرول سپلائیر ،منی پٹرول پمپ اور گیس ری فلنگ دکانوں سے باقاعدہ منتھلی وصول کرتا ہے اور اس نے ہر دکان اور کاروبار کے مختلف ریٹ مقرر کر رکھے ہیں،ڈسٹرکٹ آفیسر منی پٹرول پمپ کی چیکنگ کے دوران روزنامچہ چیک کرتا ہے اور خریدو فروخت کی بنیاد پر ریٹ طے کرتا ہے، زیادہ خریدو فروخت پر زیادہ حصہ مانگا جاتا ہے، نہ دینے کی صورت میں دکان کو سیل کرنے اور جرمانہ کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا ہے، اگر دکان کو سیل کر دیا جائے تو کچھ دیر میں اسکا ڈرائیور رابطہ کر کے ریٹ طے کرتا ہے اور منتھلی طے ہونے کے بعد سیل توڑ دی جاتی ہے اور اسکا کوئی ریکارڈ نہیں دکھایا جاتا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سول ڈیفنس آفیسر ان غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے منتھلی لیکرغیر قانونی دھندہ کرنے والوں کی سر پرستی کرتا ہے۔ لیہ پٹرولیم ایسوسی ایشن لیہ نے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے اور ڈسٹرکت آفیسر سول ڈیفنس کی زیر نگرانی چلنے والے غیر قانونی ایرانی تیل کی گاڑیاں،غیر قانونی منی پٹرول پمپ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔
رپورٹ ۔محمد کامران تھند