عوامی خدمت اور علا قائی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیحات ہیں۔چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ
کروڑ لعل عیسن(صبح پا کستان )عوامی خدمت کو ہی اپنا شعار سمجھتا ہوں ،عوام نے جس طرح مجھ پر اعتماد کیا میں اسے کبھی بھی نظر انداز نہیں کروں گا،علاقہ کی تعمیر و ترقی میری اولین ترجیحات ہیں ،
ان خیالات کا اظہار علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت معروف قانون دان نو منتخب چیئر مین یونین کونسل93ایم ایل چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئیکیا انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی روایات کو اپناتے ہوئے عوامی خدمت کو اپنا شعار سمجھا ہے اور انشاء اللہ یہ میر ے والدین اور اہل علاقہ کی دعاؤں کا ثمر ہے کہ اُس نے مجھے آپ کی خدمات اور علاقہ کے مسائل کے حل کے لیے بطور چیئر مین منتخب کیا ہے اُنہوں نے کہا کہ عوام نے جس طرح مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اپنے قیمتی ووٹ سے نوازا میں اُن کو کبھی نظر انداز نہیں کروں گا اور اُن کے ہر قسمی مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اُٹھاؤں گا اُنہوں نے کہا کہ حلقہ کی پسماندگی کا خاتمہ اور علاقہ کی تعمیر وترقی میری اولین ترجیحات ہیں جس کے لیے بھر پور اقدامات کریں گے ۔
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کروڑ لعل عیسن