لیہ(صبح پا کستان) غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خاتمے کے لئے محکمہ سول ڈیفنس خصوصی طور پر ٹیمیں تشکیل دیتے ہو ئے کا روائی عمل میں لا رہی ہے جس کے تحت دو مقدما ت کا اندراج کر نے کے علا وہ 12ریفلنگ کر نے والی ایجنسیوں کے خلاف چالان مر تب کیے گئے ہیں یہ با ت محمد یو نس انجم سول ڈیفنس آفیسر لیہ نے تحصیل چوبا رہ کے مختلف علا قوں میں ا چانک معائنہ کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر انہو ں نے سول ڈیفنس کی دفعات 285,اور286کے تحت دو آئل ایجنسیوں محمود الحسن عرف دلبر چانڈیہ اور سہیل احمد وڑائچ کے خلاف مقدما ت کا اندراج کر ایا گیا اسی طرح ری فلینگ کر نے اور آگ بجھا نے کے آلا ت نہ رکھنے کی بنا ء پر بھرلی اڈا چوبا رہ میں قیصر عباس ، زاہد عباس ، محمد شہباز ، قدیر خان کے خلاف چالا ن جبکہ چک نمبر 138ٹی ڈی اے کے محمد اشفاق ، رفیق آباد کے محمد زاہد ،ندیم نواز ، 90موڑ کے محمد آصف ، راشد اقبال اور لیہ سٹی کے اسرار احمد ، ذوالفقار علی و محمد نعما ن کے خلاف بھی چالا ن مرتب کر کے متعلقہ عدالت بھجوا دئیے گئے ہیں ۔ دوران معائنہ انہو ں نے دوکا نداروں کو ہدایت کی کہ وہ آگ بجھا نے والے آلا ت رکھنے کو یقینی بنا ئیں ۔