ہیلپ لائن ود انجم صحرا ئی
الحمد للہ ۔۔
سال 2009-10 سے صبح پا کستان لیہ کا پروگرام ” ہیلپ لائن ود انجم صحرائی” اپنے احساس و خد مت کے سفر کو کامیابی سے جاری رکھے ہو ئے ہے ۔
ہماری سماجی خد مات کی تر جیحات میں سماج اور معا شرے کے ان سفید پو ش لو گوں کے دکھ درد میں شریک ہو نا اور ان کے مسا ئل کے حل میں ان کی معاونت کرنا ہے جو کم وسائل اور کم آ مد نی کی وجہ سے معاشی و معاشرتی پریشا نیوں میں گھرے ہو تے ہیں لیکن وہ ضرورت مند ہو تے ہو ئے بھی نہ تو کسی کے آ گے ہاتھ پھیلاتے ہیں اور نہ ہی کسی سے سوال کر تے ہیں ۔
حالیہ شا ئع ہو نے والی ایک سر کاری رپورٹ کے مطا بق وطن عزیز پا کستان میں پانچ کروڑ سے زائد آ بادی خط غربت سے نیچے زند گی گزار رہی ہے یہ وہ محنت کش ہیں جن کی آ مد نی ایک ڈالر یعنی ایک سو روپے روزانہ سے کم ہے ۔
یہ خط غربت سے نیچے زند گی گذارنے والے کروڑوں انسان میرے اور آ پ کے آ س پا س پڑوس میں ہی رہتے ہیں ۔
اور سچی بات یہ ہے کہ اپنے آس پڑوس میں بسنے والولے غریب اور محروم لو گوں کی خبر گیری سے زیادہ اور کیا انسان دو ستی ہو سکتی ہے ۔
صبح پا کستان” ہیلپ لائن ود انجم صحرائی "کے توسط اپنے محدود وسائل میں یہ ذمہ داری نبھانے میں مصروف عمل ہے .۔ یہاں یہ بات بھی قا بل ذکر ہے کہ صبح پا کستان لیہ کا سماجی بھلائی کا یہ پروگرام نہ تو این جی او ہے اور نہ ہی کو ئی ویلفیئر سو سا ئٹی بلکہ اس پروگرام کے معاونین میں صبح پا کستان فیملی کے ممبران اور فیملی فرینڈز ہیں ۔
ہم” ہیلپ لائن ود انجم صحرائی” کے معاونین کے لئے حضور دعاگو ہیں کہ اللہ کریم ان کی تو فیقات میں اضا فہ فر ما ئے ۔ آ مین
صبح پا کستان لیہ ۔03447139626
دفتر ۔ نزد بہاؤ الدین زکریا یو نیور سٹی بہادر سب کیمپس کچہری روڈ لیہ
email . subhepak.com .. web , subhepak.com