لیہ (صبح پا کستان) تیزی سے بڑھتی ہو ئی آبا دی وسائل کے لئے عدم تواز ن کا با عث بن رہی ہے جس سے دنیا بھر میں بے شما ر مسائل اس سے جڑ رہے ہیں اس لیے معاشرے کے تمام طبقات ، چھوٹے کنبے کی افادیت کے با رے میں اپنا مو ثر کردار ادا کر یں ۔ یہ بات ڈی او ایچ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے عالمی یو م آبادی کے موقع پر سما جی شعورکی بیداری کے لئے نکا لی گئی واک کے اختتا م پر خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر لیہ محمد عرفان جی نے عالمی یو م آبادی کے موقع پر منعقدہ تقاریب کی اہمیت جس میں ما ں بچے کی بہتر صحت ، چھوٹے کنبے کی اہمیت اور ملکی وسائل پر پڑنے والے مثبت اثرات کے بارے میں آگا ہی دی ۔ واک ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ سے نکا لی گئی جس کی قیا دت ڈی او ایچ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ڈاکٹر بشیر احمد سمرا ، محمدعرفان جی ، جا وید اشرف ، محکمہ صحت ، پا پولیشن ویلفیئر کے افسران ، لیڈی ہیلتھ ورکرز و سٹا ف کی کثیر تعد اد نے شرکت کی ۔واک کا اختتا م ٹی ڈی اے چوک پر ہوا جہاں شہر یو ں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔