انسداد ڈینگی مہم ،محکمہ صحت کے زیر اہتمام واک و سیمینار
لیہ (صبح پا کستان ) انسداد ڈینگی کے لئے بھر پور حفاظتی و احتیاطی تدا بیر اختیار کر نے سے ڈینگی بخار سے بچاؤ کو ممکن بنایا جا سکتا ہے اس لیے معاشرے کے تمام طبقات اور سرکا ری ادارے بھر پور آگا ہی مہم کے ذریعے احتیاطی تدا بیر پر عملدرآمد کر تے ہو ئے معاشرے کو ڈینگی سے محفوظ بنا سکتے ہیں یہ با ت ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈنیشن محبوب احمد نے ٹی ایم اے ہا ل لیہ میں ضلع حکو مت لیہ کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی آگا ہی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے اپنے
صدارتی خطا ب میں کہی ۔ سیمینا رسے ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، جی اے آر ارشد احمد وٹو ، ڈی ڈی صحت چوبا رہ ڈاکٹر طا ہر افتخا ر چوہدری ، فوکل پرسن غلام مصطفی نے خطا ب کرتے ہو ئے ڈینگی بخار کی علا ما ت ، بچاؤ کی احتیا طی تدا بیر ، گھروں ، دفاتر ، دوکا نوں میں صفائی ، مچھر ما ر اردویا ت کا سپرے ، فالتو پا نی کو ختم کر نے ، برتنوں کو ڈھانپ کر رکھنے ، گھروں کے اندر چھتوں ، پودوں ، گملوں ، پرانے برتنو ں اور ٹا ئر وں میں پا نی جمع نہ ہو نے دینے اور بخار کی صورت میں تشخیص و مفت علا ج کے با رے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ۔ سیمینار میں ڈی او زراعت فیض محمد کندی ، ڈی ڈی زراعت ، ڈی او سوشل ویلفیئر غلام مصطفی ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر ظفر اقبا ل کھارا ، ڈی ڈی پا پو لیشن ویلفیئر اشرف جا وید ، چوہدری خا لد محمو د ، ممبر ضلع کو نسل ملک نصیر بھٹہ ، کو نسلر ز ، سرکا ری افسران و اہلکا روں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سما جی شعور کی بیداری کے لئے واک صدر با زار چو ک سے اسلم مو ڑ تک نکا لی گئی ، واک کی قیا دت ڈی او سی محبوب احمد ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد خان چانڈیہ ، جی اے آر ارشد احمد وٹو ، ڈی ڈی کا لجز حافظ محمد اسحا ق نے کی ۔ واک میں محکمہ سوشل ویلفیئر ،پا پو لیشن پلا ننگ ، زراعت ، لا ئیوسٹاک ، ٹی ایم اے ، لو کل گو رنمنٹ ، ایجو کیشن ، صحت کے اہلکا روں و افسران نے شرکت کی ۔ واک میں شرکا ء نے بینرز و پلے کا رڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر انسداد ڈینگی کے با رے میں نعرے درج تھے ۔ اختتا م پر ملکی سلا متی و استحکام اور ڈینگی کے خاتمے کے لئے دعا کرائی گئی اور دوکا نداروں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔