لیہ(صبح پا کستان)محکمہ صحت ضلع لیہ میں درجہ چہارم کی تقرریاں پسندیدہ ہسپتالوں میں آسامیاں کم پڑ جانے پر تقرر ناموں کے اجراء میں دو دن کی تاخیر سفارش سے محروم بے روزگار امیدوار مایوسی کا شکار ہو گئے،تفصیل کے مطابق لیگی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی طرف سے محکمہ صحت ضلع لیہ کو درجہ چہارم بھرتی کیلئے دیئے گئے 36،36امیدواروں کے تقرر نامے ،امیدواروں کے نام ولدیت اور ہسپتالوں میں کس کیڈر میں بھرتی کئے جائیں اور پسندیدہ ہستالوں میں آسامیاں کم اور امیدوار زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لیہ نے حکومتی ارکان کی طرف سے دی گئی فہرستیں واپس کر دیں محکمہ صحت کی جانب سے واپس کی گئی فہرستوں کے بعد لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز نے ڈیپارٹمنٹ کی دی گئی تجاویز کی روشنی میں نئی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں ،یہاں یہ بات یاد رہے کہ محکمہ صحت ضلع لیہ میں درجہ چہارم کی 357آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے جس کیلئے تقریباً19ہزار سے زائد خواتین و حضرات امیدواروں نے درخواستیں جمع کرارکھی ہیں جن پر بھرتی کیلئے لیگی ارکان اسمبلی اور امیدواران سے وفاداروں کے نام بھرتی کیلئے طلب کئے گئے ہیں ۔