انتخاب
…………
غزل
شاعرہ۔ثمینہ کنول
پھول راکھ لگتے ہیں
یار جب بچھڑ تے ہیں
آپ سنگ ہوتے ہیں
کام سب سنورتے ہیں
جاں سمیٹ لو آکر
دیکھو ہم بکھرتے ہیں
لمحے مسکرا تے ہیں
دل پہ غم برستے ہیں
تیرا نام لب پہ ہو
دل میں ساز بجتے ہیں
سرد موسموں سے بھی
شعلے سے لپکتے ہیں
دل کا کیا کریں جاناں
زخم روز رستے ہیں
پھول راہ الفت میں
تجھ کو دیکھ کے کھلتے ہیں
دل میں بسنے والے لوگ
کب کفن پہنتے ہیں
انتخاب کے عنوان کے تحت شاعروں کا منتخب کلام پیش کیا جا تاہے ۔
آپ بھی اس محفل میں شر کت کر سکتے ہی
اپنا کلام اپنی تصویر کے ساتھ ہمیں ای میل کریں
subhepak.com