سیاچن قراقرم میں جام شہادت نوش کرنے والاجوان فوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک
دھوری اڈہ ( صبح پا کستان )،دھوری اڈہ کے سپوت سیاچن قراقرم میں دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کی فوجی اعزازکے ساتھ آبائی گاوٗں چکنمبر 458ٹی ڈی اے کے قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کردیا نماز جناہ میں ڈی سی اولیہ،ڈی پی اولیہ ،ڈی ایس پی سرکل چوبارہ ،اے سی لیہ ،ایس ایچ او چوک اعظم چیئرمین یوسی مرہان پاک اآرمی کے نوجوانوں اور مقامی سینکڑوں افراد نے شرکت کی شہید محمدسجاد کی رسم قل خوانی آج بروز جمعتہ المبارک صبح دس بجے ان کی رہائشگاہ پر اد کی جائے گئی ،تفصیلات کے مطابق دھوری اڈہ کے نواحی چکنمبر458ٹی ڈی اے کے محمدحسین ماچھی کے بیٹے محمدسجاد21مارچ کوسیاچن قراقرم چیک پوسٹ میں اپنی عسکری خدمات سرانجام میں مصروف تھے اور جام شہادت نوش فرمالی شہید کا تابوت پاک آرمی کے فوجی دستے نے ان کے آبائی گاوٗں لایاگیا ان کی نماز
جنازہ ان کے آبائی قبرستان میں پڑھی گئی نماز جنازہ میں ڈی سی او لیہ رانا گلزاراحمد،ڈی پی او لیہ ریٹائرڈکرنل محمدعلی ضیا،ڈی ایس پی سرکل چوبارہ سعادت علی چوہان،اے سی لیہ منظورحسین چانڈیہ ،ایس ایچ او تھانہ چوک اعظم سرفرازخان گاڈی،چیئرمین یوسی مرہان مہرنورمحبوب میلوانہ،وائس چیئرمین سید امیرنواز شاہ، مہرعامرغفور،چوہدری ذوالفقارعلی،حاجی عبدالغفور،مہرفلک شیرویرڑایڈووکیٹ، ملک ناصرغفور ،مہرمحسن گرواہ،پاک آرمی کے درجنوں نوجوانوں کے علاوہ مقامی سینکڑوں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہید محمدسجاد کی قبر پر صدرپاکستان صدرممنون حسین کی جانب سے کرنل برگیڈاسدرضاچیئرمین جوانئٹ چیف آف آرمی سٹاف کمیٹی جنرل راشدمحمودکی جانب سے لیفٹنٹ کرنل امجد،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ڈی سی اولیہ راناگلزار احمد،گرثرن کمانڈرکی جانب سے ڈی پی او لیہ رئٹائرڈکرنل محمدعلی ضیاٗ،سنٹرل کمانڈر کی جانب سے میجرجنرل عبدالقادراور کول آف دی رجمنٹ کی جانب سے برگیڈئرقادر اقبال اعوان نے پھولوں کی چادریں چڑھائی شہید کی مغفرت اور درجات بلندی کی دعابھی کرائی شہید کی قبرپرکرنل برگیڈ اسد رضا پاکستانی پرچم لہرایا اور شہید کے والد محمدحسین کو پاک آرمی کی وردی اور سٹک بھی پیش کی اور گلے لگایاشہید محمدسجادتین اکتوبر1991میں چکنمبر 458ٹی دٰ اے تحصیل وضلع لیہ میں پید ہوا ابتدائی تعلیم مقامی سکول عبداللہ والہ سے حاصل کی ابتدائی تعلیم کے اختتام کے بعد21جنوری2009کو پاک فوج میں شمولیت اختیارکرلی ابتدائی ٹرینگ اے کے سنٹرمٰن حاصل کی اور ٹرینگ مکمل ہونے کے بعدآپ نے 20اے کے میں پوصت ہوئے جوکہ ان دنوں سیاچن میں اپنی عسکری خدمات دینے میں مصروف عمل تھے 21مارچ کو جب پوسٹ قراقرم میں دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش فرمایا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے آپ نے اپنے ورثا میں ایک اڑھائی سالہ نور فاطمہ،تین ماہ کی بتول فاطمہ ایک بیوہ چھوڑی ہیں شہید کی رسم قل خوانی آج بروز جمعتہ المبارک صبح دس بجے ان کی رہائشگاہ پر پڑھی جائے گی ۔
رپورٹ ۔ ممتاز خان مچھرانی پریس رپور ٹر دھوری اڈہ