لیہ( صبح پا کستان )فتح پور سکول وین اور ٹرک حادثہ میں پانچ بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہونے والے مرحومین کی روح کی ایصال ثواب کے لیے رسم قل خوانی چک نمبر 218ٹی ڈی اے کے سکول میں ادا کئی گئی۔جس میں علمائے کرام نے مرحومین کی درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعائیں کرائیں۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر کروڑ محمد تنویر یزداں ،صدر انجمن تاجران کروڑ حاجی مختیار حسین ،چیئر مین ایم سی فتح پور ،ممبران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی رانا اعجاز سیہل ،محمد اشرف چشتی ،سردار اسلم ارشد خان،بابو گلاب مصطفی ،سید الطاف حسین شاہ،کونسلرز،عمائدین شہر،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں و شہر یوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔