پاسکو سنٹرسے باردانہ فراہم نہ ہونے پرکسان نے کھیتوں میں پڑی گندم کو آگ لگا دی
دھوری اڈہ ( صبح پا کستان ) پاسکو سنٹرسے باردانہ فراہم نہ ہونے پرکسان نے کھیتوں میں پڑی گندم کو آگ لگا دی ساتھیوں نے بروقت کاروائی کرتے ہو ئے گندم کوآگ لگنے سے بچا لیا سینکڑوں من گندم جلنے سے بچ گئی کسانوں کا کوارڈینٹراور سنٹرانچارج کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق دھوری اڈہ کے نواح چکنمبر 470ٹی ڈی اے کے کسان قسمت علی ،عطامحمد ۔محمدشریف،ودیگر نے کہا کہ ہم 28اپریل سے آج تک دھوری اڈٖہ پاسکوسنٹر پر باردانہ کے حصول کیلئے چکر لگا رہے ہیں مگر ہمیں باردانہ فراہم نہیں کیا گیاگورنمنٹ کو ٹیکس ،مالیہ آبیانہ ہم ادا کریں اور باردانہ بھی ہمیں نہ دیا جا ئے یہ کہاں کا انصاف ہے اگر ہمیں ہماری فصل کٓے صیح ریٹ نہیں ملتا تو اس سے بہتر ہے کہ ہم اسے آگ کیوں نہ لگادیں قسمت علی کا کہنا ہے کہ میری آٹھارہ ایکڑز گندم کاشت تھی مگر پٹواری نے صرف دس ایکڑ کاشت لگائی دس ایکڑز کا باردانہ نہ دینا کہاں کا انصاف ہے انھوں نے مزید کہا کہ پاسکو سنٹرپر موجود نمائندہ ایم این اے نلک اشفاق احمدپوچھا گیا توانھوں نے کہا کہ تین ہزار بوری باردانہایم این اے ،تین ہزاربوری ایم پی اے ،تین ہزاربوری چیئرمین یوسی مرہان اور تین ہزار بوری وائس چیئرمین کیلئے ہے اور میں اب آپ کو باردانہ کہاں سے دوں ان کا مزید کہنا ہے کہ پاسکو سنٹر آفس میں جو لسٹ ممبران کمیٹی کی اویزاں کی گئی ہے اس پر نمائندہ ایم این اے کی بجائے ملک اشفاق احمدایم این اے لکھا ہوا ہے کسانوں کو باری اور چکوک لسٹ میں نام شامل ہونے کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور من پسند افراد کو باردانہ کوپن رات کی تاریکی میں جاری کردیئے جاتے ہیں انھوں نے انتظامیہ سے ریکارڈ چیک کرنے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اگر تین چار دن میں باردانہ فراہم نہ کیا گیا تومیں اپنی بیوی بچوں سمیت گندم کوآگ لگا دوں گا اور ذمہ دار پاسکو انتظامیہ ہوگی
رپورٹ ۔ ممتاز خان مچھرانی پریس رپورٹر