حکومت پنجاب کی جانب سے چھوٹے کاشت کاروں کا بلاسود قرضہ کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز
لیہ (صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ آٖفیسر زراعت توسیع فیض اللہ کندی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے چھوٹے کاشت کاروں کا بلاسود قرضہ کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ پانچ سے ساڑھے بارہ ایکٹر تک کے کاشتکاروں کو ربی اور خریف کی فصلوں کے لیے فی ایکٹر 65ہز ار روپے تک کے بلاسود قرضے دینے کے لیے تمام تینوں لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سنٹرز پرجسٹریشن کا عمل جاری ہے جہاں پر شام 4سے رات 8بجے تک کاشت کار اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈیڑھ سو سے زائد کاشت کاروں کی رجسٹریشن کر لی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس سکیم کے تحت کاشت کاروں کو موبائل کے ذریعے آسان آکاونٹ اور معلومات کی فراہمی کی جاے گی ۔