لیہ(صبح پا کستان )صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری اصغر علی گوجر کے بھتیجے ثنا اللہ گوجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ واپڈا ضلع لیہ کے اہلکار ظالم اور عوام دشمن ہیں لوگوں پر ناجائز یونٹ ڈال کر بھاری رقوم کے بل بھجوا دیتے ہیں لوگوں کے ساتھ واپڈا کی طرف ناجائز اور بھاری رقوم کے بل بھجوانے کی وجہ سے ان کرپٹ لوگوں کے خلاف احتجاج اور ناجائز معاملات کے خلاف سامنا کرتے ہیں جس کی پاداش میں واپڈا کے کرپٹ اہلکار ہمارے اور ہمارے رشتہ داروں و کارکنان کے خلاف غلط کاروائیاں کرکے ہراساں اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرا رہے ہیں انہون نے کہا کہ واپڈا لیہ کی طرف سے جھوٹی اور غلط کاروائیوں کی وجہ سے ہم پیچھے ہتنے والے نہیں ہیں واپڈا کی طرف سے عوام پر کئے جانے والے ظلم کے خلاف اب بھی سامنا کریں گے۔