حکومت دس روز گزرنے کے بعد بھی زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی ڈیتھ آف کازکا پتہ نہیں چلا سکی اگر پہلے شخص کی موت پر تحقیق کر لی جاتی تو 28بے گناہ لوگوں کو بچایا جا سکتا تھا ،یو سف رضا گیلا نی
کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان) یوسف رضا گیلانی سابق وزیر اعظم پاکستان105چک میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کےلیےکروڑ پہنچ گئے , حکومت صحت تعلیم جیسی سہولیات دینے میں ناکا م ہوچکی ہے حکومت دس روز گزرنے کے بعد بھی زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے افراد کی ڈیتھ آف کازکا پتہ نہیں چلا سکی اگر پہلے شخص کی موت پر تحقیق کر لی جاتی تو 28بے گناہ لوگوں کو بچایا جا سکتا تھاحکومتی سلوک پر دُکھ ہوا ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے سردار شہاب الدین خان سیہڑکے ہمراہ چک نمبر 105سمیت دیگر چکوک میں زہریلی مٹھائی سے مرنے والے افراد کے گھروں میں جا کر تعزیت کرنے کے بعد تحریک انصاف کے ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی کے ڈیرے پر اُن کے والد حاجی عبدالواحد خان نیازی مرحوم کی فاتحہ خوانی کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاا نہوں نے کہا کہ دیر سے ہونے والا انصاف انصاف نہیں ہوتا موجودہ حکومت اپنی ترجیعات بدلے اور جنوبی پنجاب محرومیوں کا آزالہ کرتے ہوئے یہاں پر تعلیم خصوصا ہسپتالوں میں توجہ دے انہوں نے کہا کہ اگر یہ واقعہ لاہور میں ہوتا تو قیامت برپا ہو جاتی سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ہم نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کے لئے بھر پور کوششیں کیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کا بل پنجاب ااسمبلی سمیت دیگر اسمبلیوں اور سینٹ سے منظور کرایا اگر ن لیگ ہمیں سپورٹ کرتی تو آج یہ صوبہ بن چکا ہوتا انہوں نے کہاکہ پی پی پی کی حکومت نے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات دیئے ،این ایف ایس ایوارڈ کے ساتھ پی ایف ایس ایوارڈ بھی ہونا چاہئے اگر لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ نہ ہوا تو پھر ایسے حادثات ہوتے رہیں گے اس صورت میں مزید متاثرہ افراد کی زندگیاں بھی داؤ پر لگتی نظر آرہی ہیں انہوں نے کہا پانامہ پیپر پر حکومت نے اپوزیشن کا مطالبہ مانتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں تسلیم کر لیا ہے لیکن ٹی او آرزبھی اپوزیشن سے مذاکرات کرکے طے کر لیے جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا پارلیمنٹ 18کروڑ عوام کا نمائندہ ادارہ ہے وہاں بات ہونی چاہیے جب اسمبلی میں بیٹھے لوگ اپنا رول ادا نہیں کریں گے تو پھر لوگوں کو انصاف نہیں ملے گا جب ان سے پوچھا گیا تو کہ اگر آپ کودوبارہ وزیر اعظم بننے کا موقع ملا توتین کام کیا کریں گے تو انہوں نے کہا کہ آپ میرے لئے یہ بد دعا مت کریں۔اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر ارشاد سیال ،خواجہ رضوان عالیم ،راؤساجد علی،ڈاکٹر جاوید کُنجال ،ڈاکٹر جاوید صدیقی،عبدالرؤف لودھی سابق ایم این اے ملک غلام حیدر تھند ،سردار طارق عظیم کھر ،ناصر گجر،ملک ابرار بھمب سمیت پی پی پی کے کار کنوں کی ایک کثیر تعداد مو جود تھی ، کروڑ لعل عیسن کے بعد سا بق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی نے لیہ سا بق ایم پی اے مرحوم مہر فضل حسین سمرا کے لءے فا تحہ خوانی اور تعزیت بھی کی ۔بعد ازاں پی پی پی کے ضلعی صدر سردار شہاب خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دءیے گءے عصرانہ میں شرکت اور مقا می ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے گفتگو کی
لیہ ۔ سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی پریس کانفرنس سےخطاب کر رہے ہیں ،پی پی پی کے ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سیہڑ بھی مو جود ہیں
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر