لیہ(صبح پا کستان)لیہ فرنیچر کرپشن سیکنڈل، ٹیوٹا نے فرنیچر سیکنڈ ل میں غیر معیاری خریدے گئے فرنیچر کی تصدیق کر دی۔ محکمہ تعلیم ضلع لیہ کے لئے ساڑھے سات کروڑ روپے مالیت کے خریدے گئے فرنیچر کی کوالٹی کی انکوائری انٹی کرپشن لیہ ،مظفر گڑھ کی طرف سے جاری ہے۔ دوران تحقیقات ٹیوٹا اتھارٹی کے سینئر ارکان پروفیسر عبدالحمید ناصر اور سعید احمد کی طرف متعدد سکولز کو سپلائی کے گئے فرنیچر کی تجزیاتی رپورٹ میں قرار دیا کہ محکمہ ایجوکیشن لیہ کو فراہم کیا گیا فرنیچر سب سٹینڈرڈ ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹی کرپشن لیہ، مظفر گڑھ نے اپنی مرتبہ انکوائری رپورٹ حتمی منظوری کے لئے ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب کو ارسال کر رہے ہیں۔