پنجاب ایگزمینیشن کمیشن , جماعت پنجم ہشتم کے امتحانات کا پراناطریقہ کار بحال
لیہ(صبح پا کستان )پنجاب ایگزمینیشن کمشن جماعت پنجم ہشتم کے سہ ماہی،ششماہی،نوماہی امتحانات کے پرانے طریقہ کار کو بحال کردیا گیا حاصل کردہ مارکس سالنہ امتحان میں شامل کئے جائیں گے تفصیل کے مطابق صوبہ بھر میں جماعت ہشتم اور جماعت پنجم کے سالانہ امتحان کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے پنجاب ایگازمینیشن کمشن نے طلبہ و طلابات کی تعلیمی استعداد کار کو بڑہانے و جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تعلیمی سیشن کے ابتدائی تین ماہ میں سہ ماہی فرسٹ کوارٹر،چھ ماہ بعد ششماہی سیکنڈ کوارٹر،نوماہ بعد نوماہی تھرڈ کوارٹر اور سالنہ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے پہلے ،دوسرے،تیسرے اور چوتھے کوارٹرز کے امتحانات کیلئے سوالنامہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن صوبہ بھر کے ای ڈی اوز کے سپرد کریگا جو اپنے اضلاع میں متعلقہ ڈسٹرکٹ آفسران تعلیم کے ذریعہ کلسٹرز ہیڈز اور پھر متعلقہ سکولز سربارہان کو پہنچائے جائیں گے سہ ماہی ،ششماہی اور نوماہی امتحانات میں حاصل ہونے والے مارکس سالانہ امتحانات کے کل نمبرز میں شامل کرکے رزلٹ تیار کیا جائے گا۔
لیہ ۔گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول لدھانہ میں تعینات سبجیکٹ سپشلسٹ سرنڈر ، ای ڈی او ایجوکیشن آفس لیہ رپورٹ کرنے کا حکم
لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن سیکنڈری لیہ نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول لدھانہ میں تعینات سبجیکٹ سپشلسٹ کو سرنڈر کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن آفس لیہ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا محترمہ نگہت نذیر جوتہ گذشتہ ہفتہ بیوہ ہوئیں تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن لیہ ارشاد احمد نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول لدھانہ میں تعینات ایس ایس محترمہ نگہت نذیر کو کسی وجہ کے بغیر ہی ای ڈی او ایجوکیشن لیہ دفتر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،یہاں یہ بات خاص طور پرقابل ذکر ہے کہ محترمہ نگہت نذیر کے شوہر پروفیسر ملک نذیر جوتہ گورنمنٹ کامرس کالج لیہ تقریباًایک ہفتہ قبل گردے کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرچکے ہیں جس کی بنا پر سرنڈر ٹیچر ان دنوں عدت کی بنا پر گھر میں تھیں ،سرنڈر کئے جانے کے پس منظر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خالی ہونے والی سیٹ پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹی ڈی اے کالونی لیہ سے پرموٹ ہونے والی معلمہ کو ایڈجیسٹ کرنا تھا۔
لیہ ۔سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے پروفیسر مظفر حسین چوہدری کا گورنمنٹ کالج لیہ سے گورنمنٹ کالج فتح پور ٹرانفسر منسوخ کردیا
لیہ(صبح پا کستان)سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تین دن بعد پروفیسر چوہدری مظفر حسین کا ٹرانفسر منسوخ کردیا تفصیل کے مطابق سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ نسیم نواز نے پروفیسر مظفر حسین چوہدری کا گورنمنٹ کالج لیہ سے گورنمنٹ کالج فتح پور ٹرانفسر منسوخ کردیا تین یوم قبل مذکورہ کو گورنمنٹ کالج فتح پور سے گورنمنٹ کالج لیہ میں جوائنگ نہ ہو سکی اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تین یون بعد پروفیسر مظفر حسین کا ٹرانسفر کینسل کردیا منسوخی ٹرانسفر کے احکامات لیگی ایم اپی اے چوہدری اشفاق احمد کی سفارش پر کئے گئے۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر