ضلع میں 1لا کھ 20ہزار ایکٹر سے زائد رقبہ پر کپاس کی فصلکاشت کی گئی ۔ ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو
لیہ (صبح پاکستان) ضلع لیہ میں 1لا کھ 20ہزار ایکٹر سے زائد رقبہ پر کا شتہ کپاس کی فصل بہتر پیداوار کے حصول کے لئے منا سب آبپاشی ، زرعی زہروں کے ضروری استعما ل اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹا ف سے رابطے کے ذریعے جڑی بو ٹیوں کے خاتمے کو ممکن بنا کر بہتر پیداوار کے حصول کو ممکن بنا سکتے ہیں یہ با ت ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو نے چک نمبر143ٹی ڈی اے ، 423ٹی ڈی اے میں کپاس کی فصل کے معائنہ کے موقع پر کا شتکا روں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی۔ ای ڈی او زراعت نے کا شتکاروں سے کہا کہ کسی قسم کے حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے زرعی زہروں کو محفوظ مقاما ت پر سٹور کر کے رکھیں اور کھا نے پینے کی اشیا ء سے ایسی ادویا ت کو دور رکھا جا ئے تا کہ کسی قسم کے حادثات سے محفوظ رہا جا سکے ۔ اس مو قع پر انہو ں نے کپا س کی فی ایکٹر بہتر پیدوار کے لئے پیسٹ سیکورٹنگ کر انے اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطے کے ذریعے فصلوں کا معائنہ کر انے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اس مو قع پر انہو ں نے کا شتکا روں کے مختلف سوالا ت پر محکمہ سے فراہم کر دہ زرعی سہو لیا ت اور زیا دہ پیدواری صلا حیتوں کے حا مل بیجو ں کے با رے میں بھی آگا ہ کیا ۔