ای اسٹامپ پیپرسسٹم بارے اسٹامپ فروشوں ،ریونیواہلکاروں کی ٹریننگ ورکشاپ
لیہ (صبح پا کستان)حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع لیہ میں ای اسٹامپ پیپرکا اجراء کر دیا گیا اس سلسلہ میں ٹی ایم ہال میں ضلعی حکومت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام اسٹامپ فروشوں ،ریونیواہلکاروں کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔تفصیل کے مطابق ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئےنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای اسٹامپ پیپرحکومت پنجاب کی جانب سے عوام کو بہترین اور شفاف سروسز کی فراہمی میں ایک خوب صورت اضافہ ہے جس سے شہری ناصرف دھوکہ دہی وفراڈ سے محفوظ رہیں گے بلکہ وقت کے ضیاع سے بھی بچا جاسکے گا ۔انہوں نے مزید کہا پنجاب حکومت کو نئے جدید نظام سے اسٹامپ کی سیکورٹی کی مد میں 60کروڑبچت بھی ممکن ہوئی ہے اور صرف دو ماہ کے دوران ایک لاکھ بیس ہزار اسٹامپ پیپرز کا اجراء کر کے تین ارب سے زائد سیٹمپ ڈیوٹی کی وصولی نئے جدید نظام پر عوامی اعتماد کا عملی مظہر ہے جو 127سالہ قدیم پرانے سسٹم کو بدلنے کی جانب انقلابی اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر بیگ کی نگرانی میں پنجاب کے 26اضلاع میں نئے سسٹم کے تحت ای اسٹامپ پیپرکا اجراء کیا جارہا ہے جس کا دائرہ کار پنجاب کے تمام 36اضلاع تک وسیع کر دیا جائیگا ۔اس موقع پر ائے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی نے ضلع لیہ میں ای اسٹامپ پیپرکا افتتاح کیا اور بتایا کہ اس سلسلہ میں تین سنٹرز قائم کر کے معلومات کے لیے ہیلپ ڈسک بھی بنادئے گئے ہیں قبل ازیں جائنٹ ڈائریکٹرآئی ٹی بورڈعلیم مظہر اورمعاونین حیدر علی و حماد حسن نے تفصیلی طور پر ملٹی میڈیا کے ذریعے ٹریننگ دی ۔