لیہ(صبح پا کستان ) حکومت کی مجرمانہ غفلت کے باعث نشیبی علاقوں کے ہزاروں ایکٹر دریائے سندھ کٹاو کے سبب نگل گیا، مکینوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔ 2016میں سیلاب کے خطر ے کے پیش نظر انتظامیہ کے سیلاب کو روکنے کے لئے انتظامات کا پول کھل گیا، نشیبی مواضعات بکھری احمد خان، شاہ والا، کھوکھر والا، ڈولو نشیب، لوہانچ نشیب،بیٹ گجی ، سمرا نشیب و دیگر مواضعات پر دریائے سندھ کاشدید کٹاؤ جاری ہے جس کے باعث اب تک ہزاروں ایکڑ دریائے سندھ نگل چکا ہے۔کروڑوں روپے کی کھڑی فصلیں دریائے برد ہونے سے لوگوں کو شدید مالی خسارے کا بھی سامنا ہے۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے خلاف موضع لوہانچ نشیب کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے دریا کنارے دھرنا بھی دیا۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر کٹاؤ کو نہ روکا گیا تو مزید اراضی دریا برد ہو جائے گی جس کا نقصان ہماری نسلیں بھی پورا نہیں کر سکیں گی۔
رپورٹ ۔ مہر زاہد واندر پریس رپورٹر