پنجاب حکومت کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ۔ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن خان
لیہ(صبح پا کستان)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے تعارفی ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ہیلتھ ویژن جس کے تحت صوبہ بھر میں علاج معالجہ کی سہولیات بلا امتیاز ہر خاص وعام تک پہنچانے کیلئے انقلابی اقدمات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و عملہ کی خالی آسامیوں پر میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے بھرتی ،ہسپتالوں کو درکار ضروری فنڈز جس کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کو براہ راست اڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے ایم ایس لیہ نے کہا کہ ہسپتالوں کی ضروریات اور مریضوں کی بہترین فلاح و بہبود پر یہ فنڈز صرف کئے جائیں گے تاکہ عام شہری کا لیہ ہسپتال پر اعتماد بحال ہو اس ضمن میں ایمرجنسی وارڈ اور ایم ایس آفس میں شکایات ،تجاویز رجسٹر اور بکس رکھے جائیں گے تاکہ مریض علاج معالجہ کے دوران بہتری کے حوالے سے اپنی آرا دے سکیں ،ایم ایس لیہ نے کہا کہ سال رواں میں پونے دو لاکھ مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز وسٹاف اپنے پیشہ ورانہ فرائض بہترین انداز میں ادا کر رہا ہے اس ضمن میں جو بھی مشکلات درپیش ہیں ان کو ہر صورت میں ختم کیا جائے گا اور مریضوں کی دیگر ہسپتالوں میں ریفر کرنے کے عمل کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور عام سٹاف کی ماہانہ کارکردگی کی بنیاد پر جائزہ رپورٹ مرتب کی جائے گی جو میڈیکل افسران وملازمین کی سالانہ خفیہ رپورٹ کو حصہ بن جائے گی انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کے ورک لوڈ کو کم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔