لیہ کے نئے ڈی پی او اور تھانہ چوک اعظم کے چیلنجز
تحریر , محمد عمر شاکر
نیکی اور برائی کی جو جنگ تخلیق آدم ؑ سے شروع ہوئی وہ روز قیامت تک جاری رہنی ہے انسانی ضمیر میں اچھائی سے محبت اور برائی سے نفرت ابتداء سے ہی ڈال دی گئی ہے اوربرا آدمی کتنی ہی جاہ جلال پر ہو اسکے پاس ان گنت دولت کے انبار ہوں مگر وہ مطمئن نہیں ہوگا معاشرے میں اسے ظاہری طور پر تو عزت دی جاتی ہو گئی مگر وہ شخص قابل نفرت ہوگا اسی طرح اچھا آدمی جتنی بھی تنگ دستی میں ہوگا وہ کیسے

بھی مسائل میں الجھا ہوا ہو اسے قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہو گاغازی صلاح الدین بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طویل ترین تعیناتی کا ریکارڈ قائم کر کے ضلع لیہ کے جس احسن انداز میں رخصت ہوئے شائد ماضی میں ایسا پروٹوکول محبتیں کوئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلیکر روانہ ہوا ہو یا مستقبل میں ایسا کسی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکا مقدر بنے کپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرتعینات ہو کر اپنے عہدے کا چارج لے چکے ہیں ہر آفیسر کا اپنا مزاج ہوتا ہے اس کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں جن حالات میں انہوں نے چارج لیالگتا ہے کہ انہیں اپنے پیش رو کے مقا بلہ میں کم مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا پولیس اسٹیشن چوک اعظم ضلع لیہ میں ایم ایم روڈ پر ایسے محل و وقوع پر واقع ہے جسے ضلع لیہ سے منتخب ہونے والے دونوں ایم این ایز اور پانچوں ایم پی ایز کا حلقہ انتخاب جزوی یا کلی طور پر گھیرے ہوئے ہے یوں یہاں تعینات ہونے والے ایس ایچ او کو ضلع لیہ سے منتخب ہونے تمام عوامی نمائندوں کے احساس و جزبات کو مد نظر رکھ کر پالیسیاں دینی ہوتی ہیں یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس تھانہ کی حدود میں ماضی میں اپنی نوعیت کے حساس ترین سنگین جرائم ہوئے کپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکی یو ٹیوب پر موجود انٹرویوکے سننے سے سامع کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ پاک آرمی سے ریٹائرڈ ایک ایسے پولیس آفیسر ہیں جو کہ ہر شخص کے لئے قانون کی مساوی عمل داری روا رکھنے کے پابند ہیں اپنا واقعہ کہ وہ باوردی تھے کانسٹیبل نے پہلے انہیں سیلوٹ کیا پھر چالان کا ٹ دیابیان کر کے انہوں نے یہ میسج دیا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں چوک اعظم اور گردونوح میں کار چوروں کا گروہ سر گرم ہیں چوری ہونے والی گاڑیوں کے مالکان نذرانہ دیکر اپنی گاڑیاں لے لیتے ہیں تھانے میں گاڑی چوری کے درج ہونے والے مقدمات بھی خار ج ہو جاتے ہیں مگر اس گروہ کے مقامی سہولت کاروں کے بارے کوئی سراغ ریاستی ادارے لگانے میں ناکام ہیں ایم ایم روڈ پر سی ٹی ڈی کی کاروائی کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے جن علاقوں میں ضرب عضب جاری ہے وہاں سے کثیر تعداد میں خاندان چوک اعظم شہر اور نواحی جنگلات میں بسیرا کیے ہوئے ہیں جن کی بابت کوئی معلومات مقامی انتظامیہ کے پاس نہ ہیں چوک اعظم میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے سودی کاروبار کا دھندا عروج پر ہے مختلف وارڈز میں اندرون شہر منشیات فروشی جوکہ بچوں اور خواتین کے ذریعے ہوتی ہے کی فروخت بھی جاری ہے تھانہ میں اندرون شہر کرائے داروں کا ریکارڈ تو ہے مگر ورکشاپش ٹرک اڈوں بیکری اور مٹھائی کے کارخانوں میں رہنے والے ملازمین مختلف کاروبار کے منسلک دکانوں میں ہی رہائش پذیر افراد کا کوئی ریکارڈ مرتب نہ ہے یہ افراد کہاں کے رہنے والے اور انکا کریمینل ریکارڈ کیا ہے جس کی وجہ سے آئے روز سٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہوتی رہتیں ہیں چوک اعظم میں ناجائز تجاوزات کا مسئلہ انتہائی سنگین صورت احوال اختیار کر چکا ہے مٹن مارکیٹ کئی سالوں سے تیار ہو کرٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے مگر ایم ایم روڈ پرمٹن چکن اور فش فروش بلدیہ ملازمین اور سیاسی شخصیات کی آشیر باد سے قبضہ جمائے ہوئے ہیں جو ایک سیکورٹی رسک ہے مٹن مارکیٹ اور اس س ملحقہ آراضی پر اگر گوشت اور پھل فروٹ فروخت کرنے والے افراد کو منتقل کرا دیا جائے تو شہر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ہو جائے گا چوک اعظم کے مسیحا ڈاکٹر اللہ بخش ڈونہ کے بیٹے باقر عمران ڈونہ کے قاتل کی پولیس حراست سے فرار ہونے کے بعد طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود عدم گرفتاری ضلع لیہ کی پولیس کارگردگی پر سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے آئے روز حادثات کے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے ان کے خلاف کاروائی بھی ازحد ضروری ہے ایل پی جی گیس سلنڈروں سے مسافر گاڑیوں میں رہائشی علاقوں میں مکان کرائے پر لیکر بااثر شخصیات کی پشت پناہی سے بھرائی شروع ہے ان کے خلاف کاروائی بھی اشد ضروری ہے یہ تو تھے تھانہ چوک اعظم ڈی ایس پی سرکل چوبارہ اور 15سمیت کسی بھی آفس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ ہیں اس ضمن میں شہریوں کے پاس ایک مد میں فنڈ موجود ہے ڈی پی اوغازی صلاح الدین ڈی ایس پی سرکل چوبارہ سعادت علی چوہان شہریوں کے وفد جس میں راقم بھی موجود تھا کیساتھ ابتدائی مذاکرات بھی ہوئے تھے کہ شہری اپنی مدد آپ کے تحت شہر میں
سی سی ٹی وی کیمرے لگوا کر اس کا مرکز تھانہ چوک اعظم ڈی ایس پی سرکل چوبارہ آفس چوک اعظم اور 15میں سے کسی ایک جگہ کو بنا دیتے ہیں تاکہ کسی بھی واقعہ یا مشکوک واقعے کی ویڈیو پولیس کو آسانی سے میسر ہو سٹریٹ کرائم میں کمی اور جرائم پیشہ کریمنل افراد پو نفسیاتی دباؤ ہو اور وہ علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں تھانہ چوک اعظم میں عرصہ دراز سے مصالحتی کمیٹی نہ ہے جس کی وجہ سے معمولی نوعیت کے واقعات کے بھی مقدمات درج ہوتے ہیں جو کہ بعد آزاں دشمنیوں کا بھی سبب بنتے ہیں اس ضمن میں مصالحتی کمیٹی کا بنایا جانا بھی ضروری ہے کپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلیہ ضلع لیہ اور چوک اعظم پولیس اسٹیشن میں جرائم کے خاتمے اور لوگوں کوانصاف کی فراہمی میں کا میاب ہوتے ہیں یہ تو مستقبل ہی بتائے گامگر انہیں ملکی حا لات کے پیش نظر شریف عوام کے لئے عوام دوست اور کریمنل افراد کے خلاف سخت گیر پالیسیاں بنانی ہونگی ۔۔۔