انصاف اور مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء
لیہ( صبح پا کستان)ضلعی پولیس شہریوں کو پولیس سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کیلئے براہ راست تھانوں ودفاترتک فوری رسائی کے ذریعے سرگرم عمل ہے اورکھلی کچہری کافورم اسی سلسلے کی عملی کڑی ہے ۔یہ بات ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء نے پولیس کمپلیکس کے احاطہ میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر کہی ۔تفصیلات کے مطابق منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف تھانوں سے متعلقہ سائلین جن میں محمدشفیع ،محمدامین ،خادم حسین،نذیراحمد،محمدریاض،روبینہ بی بی ، ثوبیہ اقبال ، نسرین مائی سمیت دیگرپیش ہوئے جنھوں نے مختلف نوعیت کے مسائل جن میں ملزمان کی گرفتاری ،تبدیلی تفتیش ،دفعات کادرست اطلاق،مقدمات کی یکسوئی کے متعلق دیں ڈی پی او نے کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی درخواستوں پر شکایات کے ازالے کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے ان درخواستوں پر رپورٹیں طلب کرلی ہیں بعدازاں ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پولیس دفاترمیں فوری انصاف اور مسائل کو قائم شدہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے حل کیاجارہاہے تاہم براہ راست رابطہ کے ذریعے فوری انصاف اور مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔