ممکنہ سیلا ب کی صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے پیشگی حفاظتی پلا ن کی تیاری کے لئے اجلاس
لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں ممکنہ سیلا ب کی صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے پیشگی حفاظتی پلا ن کی تیاری کے لئے ڈی او سی محبوب احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقدہو ا جس میں ملٹی میڈیا کے ذریعے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ایس او پی پر روشنی ڈالی گئی اور ضلع لیہ کے متعلقہ محکمو ں کی ذمہ داروں سے آگا ہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی او سی نے عدم اطمینان کا اظہار کر تے ہو ئے آئندہ دو دنوں میں اپنی اپنی ذمہ داریو ں کے مطا بق پیشگی حفاظتی اقداما ت کے لئے پلا ن مرتب کر نے کی ہد ایت کی اور آئندہ اجلاس میں پیش کر نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، اے سی کر وڑ محمد تنو یر یزداں ، اے سی چوبا رہ جا م آفتا ب حسین ،ڈی او لیبر ضیغم عباس بخا ری ، ڈاکٹر محمد تسلیم اختر ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، محمدحنیف محسن ، ٹی ایم او لیہ ، کروڑ ، چوبا رہ ، اے ڈی ایل جی ، ڈی او تعلیم ارشاد احمد ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔