دھوری اڈہ ۔ (ممتازخان مچھرانی)ڈویژنل فاریسٹ آفیسر لیہ نے لیہ تیعناتی پرکرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے لیہ کی تمام نہروں پرلگے قیمتی درختوں کی بے تحاشہ کٹائی کاسلسلہ عروج پر پہنچ گیاگورنمنٹ کے خزانہ کو کروڑوں کا جھٹکانیوشجرکاری مہم کی مد میں دی گئی گورنمنٹ کی رقم کا پچاس فیصدخردبردکرلیا اس کرپشن میں آرایف اوزاوردیگر ماتحت عملہ بھی برابرکا حصہ دارچوک اعظم کے شہری اور ایکشن کمیٹی کی وزیرجنگلات کو درخواست گزاردی ۔تفصیل کے مطابق چوک اعظم کے شہری چوہدری عبدالستارعرف پپواعوان ،چوہدری محمداکرم اسرا اوراراکین شہری ایکشن کمیٹی نے وزیرجنگلات محمدآصف ملک کو درخواست گزاری کہ لیہ میں تعینات ڈویژنل فاریسٹ آفیسرمیاں جاوید اقبال نے کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑدیئے لیہ بھر کی نہروں کے کنارے لگے سالہاسال پرانے قیمتی درختوں کو بے دردی سے کٹائی کا سلسلہ جاری ہے جس سے گورنمنٹ کوکروڑوں کا چونالگادیا جبکہ نیوشجرکاری مہم کی مد میں گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی رقم کا پچاس فیصدخردبردکردیا اس کرپشن میں آرایف اوزودیگرماتحت عملہ بھی برابر کاحصہ دارہے ایم ایم روڈچوک اعظم تا بسنت مائنرکچھ عرصہ قبل شجرکاری کروائی گئی اس کی مد میں پچاس لاکھ خرچ کیئے گئے جبکہ موقع پرچیک کیا جاسکتاہے کہ کتنی رقم خرچ ہوئی ہے اسی طرح چوبارہ روڈ ٹرکواڈہ سے ٹرکن اڈہ تک روڈ کے دونوں اطراف شجرکاری مہم غیرمعیاری ہے جس پرگورنمنٹ کا پچاس لاکھ خرچ کیا گیا مگربروقت پانی نہ ملنے سے اکثردرخت سوکھ گئے ہیں کامیابی کی شرح بہت کم پائی جاتی ہے
نیوشجرکاری مہم کی مد میں ماچھوپلانٹینش،عنائت پلانٹیشن،میں مبلغ پچاسی لاک کی خطیررقم خرچ کی گئی جبکہ مقدار کوالٹی کم ہے اس کے علاوہ کھیت نمبر4,15,24,میں کام موقع پرنہ ہونے کی ڈویژنل فاریسٹ آفیسر لیہ اور آرایف او فتح پورکی کاام نہ کرنے رپورٹ ریکارڈ پرموجود ہئے جس سے ثابت ہوتاہے کہ باقی رقبہ جات کی حالت بھی غیرتسلی بخش ہوگی کھیت واٹرتفصیل ریکارڈلیکرانکوائری کرائی جائے توتمام ثبوت موجود ہیں اسطرح SOWING PLANTINGکی مد میں مبلغ پچاسی لاکھ روپے خرچ کیئے ہیں لیکن رقم کے لحاظ سے جوکام کیا گیاہے وہاں کرپشن کے واضح نشان نذرآتے ہیں مزید برآں (Maintenance)کی مدمیں چارج شدہ تماسم رقم خردبرد کرلی گئی ہے جن کھیت ہائے میں یہ کام ہواہے وہاں کاوزٹ کیاجائے توکرپشن ثابت ہوگی
ماچھوعنائت پلانٹیشن میں باونڈری پلرکی مدمیں 32لاکھ روپے خرچ کیئے گئے جبکہ باونڈری پلرغیرمعیاری اور ناقص ہیں ٹھیکدارسے پچاس فیصدباقاعدہ حصہ لیا گیاہے لیہ فاریسٹ ڈویژن میں تمام نہروں جن میں خونن مائنر،منڈابرانچ،راجن مائنر،دورٹہ مائنر،ترکھانی مائنر،لنڈی مائنر،ماچھومائنر،بسنت مائنر،ڈنگہ مائنر،عنائت ڈسٹی،لانجومائنر،اور بہارمائنرکا ریکارڈ قبضہ میں لیکر کل درختان کاریکارڈ رجسٹرچیک کیا جائے توہزاروں کی تعداد میں درختان کوبوگس کاروایؤں کے ذریعے کور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جنتا نقصان ہووہ کروڑوں کی کرپشن ہے
ماچھواور عنائت پلانٹیشن کی حدود میں درجنوں آرامشین لگائی ہوئی ہیں جن پر دن رات جنگل کی لکڑی کوچیرکر ٹکڑوں پھاڑبناکر ہوٹلوں بیکری اور بھٹہ خشت پرفروخت کی جاتی ہے جن سے محکمہ جنگلات کے اہلکار روزانہ کی بنیادپربھتہ وصول کرتے ہیں اس کے علاوہ تمام رینج افسران کے رجسٹرCC,PC,FCکوچیک کیا جائے اور اس کاموازنہ روزانہ کی بنیاد پرنقصان درختان ڈی ایس آر سے کیاجائیے توحقائق سامنے ہیں حقائق کی روشنی میں انکوائری کرائی جائے اس کے علاوہ چکنمبر249/TDAمیںEnventryریکارڈ درختان کی کمی کی تعداد 539اکرم سہیل بلاک آفیسرنے کی تھی جس کے بارے میں کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی بھاری رشوت لیکرکیس دبادیا گیا ہے مورخہ 19/9/16کو9ملازمین کی بھتی کی گئی ہے جن سے ایک لاکھ فی کس کے حساب سے لیا گیا اسطرح نولاکھ روپے بطوررشوت لی گئی پھر اسی طرح آٹھ فاریسٹ آفیسرز کو بلاک افسیر(فاریسٹر) ترقی دی جن سے دو لاکھ روپے فی کس کے حساب سے وصول کیئے گئے جوسولہ لاکھ رقم بنتی ہے داد بلاک میں ملک محمدیعقوب بلاک افسیر نے 1300درختان کی کمی کی رپورٹ کی جن کی مالیت کروڑوں میں ہے
رپورٹ ۔ ممتاز خان مچھرانی پریس رپورٹر