لیہ(صبح پا کستان)ضلعی پولیس میں محکمانہ ترقی ،20کانسٹیبلان ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ترقی یاب،اہلکاران لوئرکورس کوالیفائیڈتھے،کاروائی کو شفاف بنانے کیلئے باقاعدہ بورڈتشکیل دیاگیا،ترقی کے تسلسل کو برقراررکھنے والے اہلکاران قابل تعریف ہیں کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس کے ایسے کانسٹیبلان جوکہ لوئرکورس پاس کرچکے تھے اورلسٹ سی میں درج تھے ان کی ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کردی گئی ترقی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ڈی پی او لیہ کی سربراہی میں باقاعدہ ایک بورڈتشکیل دیاگیا جبکہ بورڈکے ممبران میں ڈی ایس پی لیگل محمداصغر اولکھ،ڈی ایس پی کروڑ محمدرمیض بخاری ،آفس سپرنٹنڈنٹ محمدالیاس انجم شامل تھے ڈی پی او لیہ نے کہا کہ محکمہ پولیس میں ترقی حاصل کرناپولیس اہلکاران کے باکردار ،باصلاحیت اورمحنتی ہونے کا ثبوت ہے محکمہ پولیس میں دوران ڈیوٹی نت نئے چیلنجزسے نبردآزماہوناپڑتاہے جس کیلئے پولیس اہلکاران کو اعصاب شکن حالات سے گزرناپڑتاہے ان حالات کے باوجود ترقی کے تسلسل کو برقراررکھنے والے پولیس اہلکاران بلاشبہ قابل تعریف ہیں انھوں نے کہا کہ ترقی کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے باقاعدہ بورڈتشکیل دیاگیا اورتمام اہلکاران کو محنت ،قابلیت،استعداد اور میرٹ کی بنیاد پر ترقی یاب کیاگیاکانسٹیبل سے ہیڈکانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں اہلکاران کامران اظہر، محمداشرف،محمدطارق، مناظرعباس، مظفرسبحانی، محمداقبال،ثمرحسین،حفیظ اللہ،خالدمحمود،غازی فاخرعباس،زاہدعباس،زاہداقبال، محمد عامر، خلیل احمد،امتیازحسین،محمدرمضان، امام بخش، شاہدتنویر، محمدہاشم اور لیڈی کانسٹیبل حفیظ بی بی شامل ہیں