لیہ (صبح پا کستان)شہر یو ں کو 10578.746ملین روپے کی لا گت سے زیر تعمیر 332ترقیاتی سیکموں کے ثمرات سے جلد مستفید کر نے کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کا ر لا تے ہو ئے اقداما ت عمل میں لا ئے جا ئیں اور معیا ری تعمیراتی میٹریل کے استعما ل اور مو ثر ما نیٹرنگ کے لئے کڑی نگرانی کے عمل کو ملحوظ خا طر رکھا جا ئے یہ بات ایم پی اے سردار قیصر عباس خان
مگسی نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ڈی سی او لیہ ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد ، سابق ایم پی اے ملک عبد الشکو ر سواگ مو جو دتھے ۔ اجلاس میں نقشوں و چارٹوں کی مدد سے ضلع لیہ میں جا ری 332سکیمیں جن میں پراونشل اے ڈی پی ، پراونشل بلڈنگز و ہا ئی وے ، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پر وگرامز ، پا ک ایم ڈی جی ایس پر وگرامز اور خادم پنجا ب دیہی روڈز پروگرامز شامل ہیں پر کا م کی رفتار ، فنڈز کے استعمال کے بارے میں فرداً فرداً جا ئزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں سردار قیصر عبا س خان مگسی نے نواں کو ٹ روڈ میں ناقص میٹریل کی شکا یت کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے ایس ڈی او پراونشل ہا ئی وے ملک گلفام اعوان کو وارننگ دی کہ کا م کو مقررہ معیار کے مطا بق مکمل کیا جا ئے اسی طرح انہو ں نے اے ڈی ایل جی کلیم اللہ کے اجلاس میں دیر سے آنے کی انکوائری کر کے رپورٹ کر نے کی ہدایت کی ۔ انہو ں نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے متعلقہ حکا م پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے مو ثر ما نیٹرنگ کو فروغ دے کر اقداما ت عمل میں لا ئیں ۔تا کہ ترقیاتی منصوبو ں کے ثمر ات سے شہر یو ں کو جلد مستفید کر نے کے علا وہ فنڈز کو لیپس ہو نے سے محفوظ بنا یا جا سکے ۔ اجلاس میں ایم این اے صاحبز ادہ فیض الحسن سواگ ، ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے با رے میں وضا حت طلب کی جس پر متعلقہ محکمو ں کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں جی اے آر محمد ارشد وٹو ، ای ڈی او ورکس خاور بھٹہ، صحت ڈاکٹر امیر عبدا للہ سامٹیہ ، ای ڈی او تعلیم محمد منشاء، ڈی او پلا ننگ عرفان انجم ، ڈی او بلڈنگز لہراسب خان ، ملک غلام شبیر ، چوہدری ذوالفقا ر،ایس ڈی او بلڈنگز عامر شاہ ، ٹی ایم او عثما ن جا وید ، ذکا ء اللہ نیازی ، ڈی او سوائل محمد اشرف بھٹی ، ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طا رق و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔