لیہ(صبح پا کستان ) ڈی سی او واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع لیہ کے کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے نئے گراونڈز بنائے جارہے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے کالج گراونڈمیں ڈسٹرکٹ چمپئین شپ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد، ڈی پی او محمد علی ضیاء،صدر کرکٹ ایسویسی ایشن کامران حیدر،شاہد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ و کھلاڑیوں کی سرپرستی ،گراونڈز کی بہتری و ضلع لیہ میں کھیلوں کے مواقع فراہم کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔گراونڈآمد پر ڈی سی او ،ایم پی اے ،ڈی پی او کا شاندار استقبال کیاگیا۔گھوڑوں و اونٹ کا خوب صورت رقص کے علاوہ فضا میں غبارئے چھورئے گئے ۔پولیس بینڈ نے خوب صورت دھن پیش کی۔قومی ترانہ ،مارچ پاسٹ بھی ہوا اور کھلاڑیوں کاتعارف کرایا گیا۔ڈی سی او نے فیتہ کاٹ کے ڈی پی او کی پہلی گیندکھیل کر چمپئین شپ کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او واجد علی شاہ نے کہا کہ علاقائی سطح پر کھیلوں کے فروغ سے صحت مند معاشرے او ر مسابقت کی فضا پروان چڑھتی ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے ونئے کھلاڑی نمایاں ہوتے ہیں۔تقریب میں کھلاڑیوں و شائقین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ چمپئین شپ میں 26ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیف الرحمان نے چمپئین شپ کے انعقاد کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔