لیہ ۔ 98کروڑ 99لا کھ ر وپے سے زائد لا گت سے 333ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ۔ مہر اعجاز اچلا نہ
لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ کے 16لا کھ شہر یو ں کو جد ید اور معیاری سوشو فزیکل انفراسٹیکچر کی فراہمی کے لئے 98کروڑ 99لا کھ ر وپے سے زائد لا گت سے 333ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں جن پر معیاری تعمیراتی میڑیل کے استعما ل کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ ادارے مو ثر ما نیٹرنگ میکنزم کو اپنا تے ہو ئے کا م کر یں یہ با ت چیئر مین ڈسٹرکٹ سٹرننگ کمیٹی صوبا ئی پارلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی ۔ ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد ، ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، سابق ایم پی اے ملک عبد الشکور سواگ ، چوہدری رضوان مو جو د تھے ۔ اجلا س میں ملٹی میڈیا کے ذریعے ڈی او پلا ننگ عرفان انجم نے فلڈ ارینجمنٹ ، گندم خریداری مہم ، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام ، پراونشل اے ڈی پی اور پا ک ایم ڈی جی ایس ترقیاتی منصوبوں پر کا م کی رفتار و فنڈز کے استعما ل کے با رے میں بریفنگ کے دوران بتا یا کہ ضلع لیہ میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پر وگرام کے تحت 42سکیمیں 125ملین روپے کی لا گت سے ، صوبا ئی بلڈنگز کی 38سکیمیں 1764.40ملین روپے کی لا گت سے ، صوبا ئی ہا ئی وے کی 17سکیمیں 6867ملین روپے کی ،پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کی 12سکیمیں 399.939ملین روپے کی لاگت سے ، صوبا ئی اے ڈی پی کی 17سکیمیں 494.862ملین روپے کی لا گت سے جبکہ پا ک ایم ڈی جی ایس ترقیاتی منصوبوں کی 207سکیمیں 248ملین روپے کی لا گت سے مکمل کی جا رہی ہیں ۔ اجلاس میں ایکسئین انہار نو شاد انجم ، ای ڈی او ورکس راجہ لہراسب ، ایس ڈی او ہا ئی وے نو ر خان ، ایس ڈی او بلڈنگ سید عامر شاہ ، چوہدری ذوالفقار احمد ، ٹی ایم او عثما ن جا وید ، ذکا ء اللہ نیازی اور ڈی جی ایم پاسکو نے مختلف امور کے بارے میں کام کی رفتار کے بارے میں بھی آگا ہ کیا ۔ ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے افسران پر زور دیا کہ ترقیا تی منصوبوں کو انتہا ئی تو جہ اور لگن سے مکمل کر نے کے لئے ذمہ داریوں سے خدما ت سرانجا م دیں تا کہ شہر یو ں کو ترقی کے ثمرا ت سے جلد مستفید کیا جا سکے ۔ اور زیر التوا ء سکیمیوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کر نے کے لئے تفصیلی رپو رٹس بھجو ائی جا ئیں انہو ں نے بعض منصوبوں کی فزیکل چیکنگ کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایا ت دیں ۔