لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے ہارٹ سپشلسٹ ڈاکٹرز کا اپنا قانون ڈیوٹی ایام دو دو دن مقرر کر لئے ،چھٹی والے دن کے ڈاکٹر کے مریض و لواحقین پریشان،تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تعینات ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹرسجاد احمد کھرل و ڈاکٹر شفیق الرحمن چشتی نے حکومت پنجاب کے قوانین کی بجائے لیہ ہسپتال میں ڈیوٹی دینے کیلئے اپنا قانون بنا لیا جس کے مطابق ڈاکٹر سجاد احمد کھرل 2دن ہسپتال میں ڈیوٹی دیں گے اس دوران ڈاکٹر شفیق الرحمن چشتی 2دن چھٹی کریں گے جس دن ڈاکٹر شفیق الرحمن چشتی ڈیوٹی دیں گے اس دن ڈاکٹرسجاد کھرل چھٹی کریں گے،اس دوران ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر دوسرے ڈاکٹر کی پرچی پر داخل مریض کو چیک نہیں کریگا جس کی وجہ سے مریض اور لواحیقین شدید پریشان ہوتے ہیں ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات دونوں ڈاکٹرز نے اپنے وارڈ میں پرائیویٹ افراد کو مریضوں کی نگہداشت علاج معالجہ اور سرکاری ایمبولنس پر دل کے مریض کو ریفر کئے جانے والے مریض کے ساتھ بھی سرکاری ڈاکٹر کی بجائے پرائیویٹ غیر تربیت یافتہ افراد کو مریض کی ایمرجنسی ٹریٹمنٹ کیلئے بھجوا دیا جاتا ہے اس بارے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لیہ ہسپتال میں بطور ایم ایس تعیناتی دوران ماہ ہوئی ڈیوٹی روسٹر اس ماہ کا جاری ہو چکا تھا اگلے ماہ کے ڈیوٹی روسٹر میں دونوں ڈاکٹرز کی روزانہ کے شیڈول کے مطابق ڈیوٹی ہوگی جو وہ سرانجام دیں جبکہ آن کال ڈیوٹی بھی دونوں ڈاکٹرز کی بنائی جائے گی۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی