لیہ( صبح پا کستان ) انجمن تاجران فرینڈز تاجر اتحاد گروپ دھوری اڈا کا جلسہ زیر صدارت ملک اشفاق اعوان منعقد ہو ا ۔جلسہ میں خطا ب کرتے ہوئے ملک اشفاق اعوان نے کہا کہ میں نے چار سالہ دور میں تاجروں کی خدمت وسائل سے بڑھ کر کی ہے اور دوستوں نے اگر دوبارہ خدمت کا موقع فراہم کیا تو پہلے سے بھی بڑھ کر انکی خدمت کرونگا نئے انتخابات کیلئے جلد اعلان کر دیا جائے گا اور ووٹر ز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے تاجروں کی عزت نفس مجروح کرنے والوں کے سامنے تمام تاجر سیسہ پلائی ہو ئی دیوار بن جائیں ۔حبیب اللہ خان ،ماسٹر سعید ارائیں ،محمد امین علوی نے کہا کہ سلیکشن نامنظور اور نئے الیکشن میں فرینڈز تاجر گروپ کے فیصلوں کا احترام کریں گے ۔