ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) مدرسہ دارالعلوم حقانیہ سلمانیہ نزد پل ڈات شکور آباد میں تعزیتی کانفرنس منعقد ہوئی جس کی سرپرستی مولانا حافظ پیر بخش، صدارت مولانا عبدالمجید نقشبندی ، نگرانی حافظ محمد عمر فاروق مکی ضلعی نائب صدر امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا عبدالحفیظ مکی مرکزی صدر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان ، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان صدر وفاق المدارس عربیہ پاکستان کی وفات پر رنج و غم کا اظہار افسوس کیا گیا انکی دینی عملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شیخ الحدیث مولانا عبدالحفیظ مکی شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان تہجد گذار انسان تھے عالم با عمل یاد گار اصلاف تھے انہوں نے ساری زندگی دین کی خدمت کی انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں انکی وفات سے عالم و اسلام دو عظیم وشفیق سر پرست سے مرحوم ہوگئے پوری زندگی اللہ اور اسکے رسول کے گئے درس دیتے رہے اس موقع پر علامہ شفیق الرحمن آزاد ، مفتی محمد احمد شاہجمالی ، حافظ عمر فاروق مکی ، سماجی رہنما حنیف خان پتافی ، چیئر مین میونسپل کارپوریشن سلیم الیاس ، مفتی محمد عبداللہ ، مولانا ایاز الحق ڈیروی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر چوہدری محمد علی ، ایس ایچ او تھانہ گدائی شیخ محمد عابد ، میر حیدر علی ، ملک کریم بخش گاذر ، زبیر احمد ، محمد آصف نیازی ، حاجی وزیر احمد انصاری ، عبدالعزیز گاذر ، عبدالرحیم ، عبدالکریم محمد یونس ، قاری حاجی احمد ، حافظ محمد طلحہ مدنی ، حکیم عبدالمجید فیض ، ڈاکٹر فرحان لغاری کے علاوہ دیگر معززین علاقہ نے شرکت تھی آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ہم سب ان بزرگوں کے نقشے قدم پر زندگی گذارنے کی توفیق اور وطن عزیزاور پاک فوج کی سلامت رکھے۔