ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان)جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر شیخ عثمان فاروق نے کہا ہے کہ لاہور اور کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکوں نے پورے ملک کی فضا سوگوار بنا دی ہے دھماکوں اور دہشت گردی کی ان وارداتوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے جبکہ حکمران بھارت سے دوستی کے لیے بے تاب ہیں جماعت اسلامی ڈیرہ غازی خان کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نائن الیون کے واقعات کے بعد سے مسلسل دہشت گردی کا شکار ہے اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی اور سول افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد شہید ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ لاہور ہونیوالے سانحہ کی تحقیقات سپریم کورٹ کے جج سے کرائی جائے تاکہ حقائق قوم کے سامنے آسکیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کمیسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گذشتہ ایک ماہ کے دوران مذاکرات نہ کیے جس کے باعث وہ احتجاج پر مجبور ہوکر سڑکوں پر نکلے انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر بم دھماکوں اور خود کش حملوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جنوبی پنجاب میں آپریشن کی باتیں کی جا رہی ہیں جبکہ بھارت کی سازشوں اور تخریب کاریوں سے اغماض برتا جا رہا ہے اجلاس میں شرکا نے شہدائے لاہور اور کوئٹہ کے لیے دعائے مغفرت کی اس موقع پر ضلعی نائب امیر شیخ عبدالستار ، جنرل سیکرٹری منیر احمد کلاچی ، امیر شہر انجینئر سجاد احمد بلوچ ، جنرل سیکرٹری سعد فاروق سمیت ارکان جماعت اسلامی بڑی تعداد میں موجود تھے۔