ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرانصاف پروفیشنل فورم و جنرل سیکرٹری ڈیرہ ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ انصاف پروفیشنل فورم(IPF)نہ صرف ضلع بھر میں سوچ و فکر کی شمع روشن کریگا بلکہ ہر شعبہ کے مسائل انکا حل ترجیحات کا تعین ، لائحہ عمل بھی متعین کریگا انشاء اللہ عوام کی مشاورت سے ڈی جی خان کے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں ، خوشیاں ، انصاف اور مثبت تبدیلی بھیلائے گا ان خیالات کا اظہار وہ یہاں IPFکے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہیں تھیں اجلاس میں ایگزیکٹو ممبر جلال کھوسہ نے زرات ، ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ نے صحت و ادب ، اظہر مسعود نے تعلیم و تربیت ، سردار نیازی نے ٹریڈ اور چائلڈ لیبر کے موضوع پر گفتگو کی شرکا نے اس اجلاس کو تادیبی اور پروفیشنل فورم کے قیام کو تاریخ ساز قرار دیا ، اجلاس میں بلقیس ، رابعہ نورین ، شمائلہ ، شگفتہ، فرزانہ ، پروین کوثر ، تہمینہ گل ، فوزیہ ، یاسمین ، آسیہ ملک ، احمد عباس ، ارسلان ، حذیفہ ، مجاہد ، نسیم ، عبداللہ کھوسہ ، سید محمد دانش ، محمد عصمت ، محمد ارشد ، نواز ، عمر درازو دیگر نے شرکت کی ۔