ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پروفیسر سجاد حسین خٹک نے کہا ہے کہ ترقی و تبالے اور ریٹائرٹمنٹ سرکاری ملازمت کا حسن ہوتے ہیں ایک ملازم کی ہمیشہ یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ملازمت ایماندار ی دیانتداری اور بغیر کسی الزام کے باعزت ریٹائر ہو یہ بات انہوں نے گذشتہ روز کالج ہذا میں ریٹائرڈ ہونیوالے سٹاف ندیم احمد خان ، محمد اقبال جتوئی ، روٹیشن ہونیوالے ملازم محمد اسلم کے علاوہ پروفیسر صابر حسین جرواراور محمد رمضان رمدانی کو ویلکم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پروفیسر ندیم احمد اور محمد اقبال جتوئی یقیناًگورنمنٹ کالج آف کامرس کے قیمتی اثاثہ تھے انکے جانے سے جو خلاپیدا ہوا ہے وہ پر تو نہیں ہوسکتا لیکن کالج کے طلبہ و طالبات کے لیے یہ بات بھی باعث مسرت ہوگی ہے کہ صابر جروار اور رمضان رمدانی جیسے شفیق اور محنتی اساتذہ کی تعیناتی ہوچکی ہے اس موقع پر ریٹائرڈ ہونیوالے اساتذہ کرام ندیم احمد خان اور محمد اقبال جتوئی نے اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکی ملازمت کو عرصہ گذر گیا لیکن اس کالج کے سٹاف ممبران اور خصوصاً شفیق اور نڈر پرنسپل پروفیسر سجاد حسین خٹک کی قیادت میں انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور وقت گذر گیا پتہ ہی نہیں چلا انہوں نے کہا کہ دوران ملازمت مختلف شہروں میں تبادلے ہوئے لیکن گورنمنٹ کالج آف کامرس سے جو پیار محبت ملی وہ ناقابل فراموش ہیں ان سے قبل تعینات ہونیوالے اساتذہ پروفیسر صابر حسین جروار اور رمضان رمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے تین سال قبل کے کالج آف کامرس اور آج کے کامرس کالج میں اتنی ترقی ہوچکی ہے جس کی مثال نہیں ملتی اس ترقی کے پیچھے پرنسپل ادارہ پروفیسر سجاد حسین کی شب و روز کی محنت اور مسلسل جدوجہد شامل ہے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر منور حسین جتوئی نے سر انجام دئیے بعد ازاں اساتذہ کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر پروفیسر عالمگیر مرزا، پروفیسر زاہد امین ،پروفیسر حاجی غلام اصغر طاہر پروفیسر، زاہد رسول، پروفیسر عرفانہ جمال ، پروفیسر فرح نایاب، پروفیسر عزیز اللہ غوری، پروفیسر ظفر اقبال ، عقیل رضا ، احمد علی قریشی ، محمد اکرام ، شمع ، فاطمہ، ثریا کے علاوہ سٹاف ممبران موجود تھے ۔