ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان). ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ غیر قانونی مذبحہ خانوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی. سلاٹر ہاوس میں روشنی صفائی اور دیگر سہولیات کا خیال رکھا جائے . ویٹرنری ڈاکٹر مویشیوں کی صحت کوذبح سے پہلے چیک کریں انہوں نے یہ بات سلاٹر ہاوس کے اچانک معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی. ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک مارکیٹ اور گلی محلو ں میں گشت کو یقینی بنائے. سلاٹر ہاوس کی خلاف ورزی اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں. ملاوٹ مافیا سے نرمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. مہم کے دوران قصابوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ گوشت کو مکھیوں اور گردوغبار سے بچانے کیلئے سٹالز پر جالیاں لگائیں . سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کیے جائیں . پرائس مجسٹریٹ گرانفروشی پر بھاری جرمانے کریں .
ضلعی محکمہ لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سلاٹر ہاوس ایکٹ کی خلاف ورزی پر تین قصابوں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے . ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیم نے گشت کے دوران تین قصابوں قادر یہ چوک کے شاہد ولد عبدالعلی ، بلاک 7کے ظہور ولد عبدالصمد او راحمد علی ولد حاجی کریم الدین سے غیر تصدیق شدہ گوشت برآمد ہونے پر متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے