ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) انچارج ایجوکیشن ٹریفک پولیس محمدرضا شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں حادثات پر قابو پانے کے لیے ٹریفک اصولوں کی پاسداری لازم و ملزوم ہے ،ڈی پی اومحمد سجاد گجر کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی کی نگرانی میں پھٹہ رکشہ ، کم عمر، بلالائسنس کے ڈرائیونگ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس سے بچنے کے لیے اپنی گاڑی کے کاغذات ہمراہ رکھیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روز اڈا یونائیٹڈ ویگن اسٹینڈ ڈیرہ پر شرکا کو ٹریفک شعور بیداری مہم کے سلسلہ میں لیکچر دیتے ہوئے کہی اس موقع پر غلام فرید کھوسہ ، محمد اختر ،عکاش احمد ، محمد اقبال حسین ، فیاض حسین ، غلام رسول خان ، فدا حسین مستری ، اللہ بخش سانگھی ، جاوید اقبال ، ذیشان احمد دستی ، غلام اکبر وڈانی ، فرید گولیانی ، صوبہ خان کے علاوہ مسافروں کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ دیر پہنچنا نہ پہنچنے سے بہترہے کم عمر افراد ڈرائیونگ سے اجتناب کریں پھٹہ رکشہ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑی مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے لٰہذا گاڑی کے کاغذات مکمل رکھیں اور لائسنس برانچ ٹریفک پولیس آکر اپنا لائسنس بنوائیں تاکہ انکی مزید رہنمائی کی جا سکے اس موقع پر انہوں نے اے ایس آئی محمد سجاد ، غلام قادر لاشاری کے ہمراہ سلو موونگ گاڑیوں پر ریفلیکٹر لگائے اور شہریوں کے ساتھ چوک چورہٹہ تک آگہی واک بھی کی ۔