ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) ٹیچنگ ہسپتال پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت عابد قریشی ٹیچنگ ہسپتال میں منعقد ہوا اجلاس میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر صفدر کی جانب سے درجہ چہارم کے ملازمین پر من گھڑت ایف آئی آر درج کرانے پر شدید مذمت کی گئی اجلاس میں متفقہ طور پر فیسلہ کیا گیا کہ درجہ چہارم کے ملازمین کے جائز حقوق کا ہر فورم پر تحفظ کیا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عابد قریشی نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے بعض ڈاکٹروں نے درجہ چہارم کے ملازمین کو ذاتی غلام سمجھ رکھا ہے اور ان پر بلاوجہ تشدد معمول بنایا ہوا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ ڈاکٹروں کی جانب سے کسی بھی ملازم پر تشدد کا جواب دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے بعض ارباب اختیار وائی ڈی اے کے دباؤ میں آکر پارٹی بنے ہوئے ہیں اور حقائق کو دانستہ طور پر چھپایا جا رہا ہے اس موقع پر ملازمین آواز گروپ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ درجہ چہارم کے ملازمین پر تشدد اور مبینہ طور پر من گھڑت مقدمہ درج کرانے پرمتعلقہ ڈاکٹر متاثرہ ملازمین سے معافی مانگیں اجلاس میں ملک سجاد سرور ، ریاض بھٹہ ، رحیم بخش کھوسہ ، اللہ وسایا ، محمد کفیل ، محمد سجاد لشاری ، خلیق چانڈیہ ، ہاشم چانڈیہ ، غضنفر حسین ، محمد اشرف قریشی ، غلام مصطفی ، علی شاہ عمران ڈھوم کے علاوہ درجنوں درجہ چہارم کے ملازمین نے شرکت کی ۔