ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے زیرِ اہتمام سرائیکی اجرک ڈے کے موقع پرپر وقار تقریب کا انعقاد،ٹریفک چوک سے پریس کلب تک ریلی بھی نکالی گئی شرکاء کو سرائیکی اجرک پہنچائی گئیں اس موقع پرضلعی صدرسید عامر فرید مشہدی چھ مارچ ہماری سرائیکی ثقافت اور پہچان کا دن ہے ہم پہلے کی طرح آئندہ بھی سرائیکی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے کوئی بھی دن ہو گاانشاء اﷲ جوش و خروش سے منائیں گے اس موقع پر سید عامر فرید مشہدی نے کہا کہ صوبہ سرائیکستان کی منزل قریب ہے قائدین کی محنت اور قربانیا ں رنگ لائیں گی ہماری تحریک کامیابی کے نزدیک ہے انشاء اﷲ 2017 صوبہ سرائیکستان کے قیام کا سال ہوگااس موقع پر مرکزی رہنما پی ایس کیو آئی سید طاہر رشیدمشہدی ، رامیش قادری ،اﷲ وسایا لنگاہ عرفان خان بزدار،عبدالحی خان چانڈیہ ،صغیر احمدانی ، عاشق خان صدقانی ،غلام مصطفی خان لشاری ،مشتاق خان کچھیلا،مقصود احمدخان لغاری ،عارف خان جتوئی ایڈووکیٹ،سید فرحت عباس نقوی ،سردار عظیم خان بغلانی ،فیصل نواز،احسان چنگوانی ،ندیم احمد کھوسہ،ملک امجد ثاقب،اسرار احمد رمدانی ،سید فاخر علی نقوی ،ڈاکٹر عارف،راؤفیاض نے بھی خطاب کیا۔